حیدرآباد

ایل پی جی گیس کی قلت کے سبب کوئلہ و لکڑی کی طلب میں اضافہ،ٹال میں اسٹاک ختم

طلب میں اچانک اضافہ کی وجہ سے لکڑی کے ٹالوں پر اسٹاک ختم ہونا شروع ہو گیا ہے۔ سپلائرس اب دور دراز کے جنگلاتی علاقوں سے لکڑی منگوا رہے ہیں جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بھی قیمتوں میں اضافہ کا سبب بن رہے ہیں۔

حیدرآباد: شہرحیدرآبادمیں ایل پی جی گیس سلنڈرس کی قلت کے سبب اب خواتین دوبارہ لکڑی کا استعمال کر رہی ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ سلنڈر بھروانے کی قیمت ان کی ماہانہ آمدنی سے باہر ہو چکی ہے۔

متعلقہ خبریں
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد
عالمی یومِ خواتین پر خصوصی رپورٹ ساجدہ خان: بھارت کی پہلی خاتون آڈیو انجینئر اور خواتین کے لیے ایک مثال


طلب میں اچانک اضافہ کی وجہ سے لکڑی کے ٹالوں پر اسٹاک ختم ہونا شروع ہو گیا ہے۔ سپلائرس اب دور دراز کے جنگلاتی علاقوں سے لکڑی منگوا رہے ہیں جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بھی قیمتوں میں اضافہ کا سبب بن رہے ہیں۔


چھوٹے ڈھابوں اور ٹفن سنٹرس نے اپنی لاگت کم کرنے کے لیے کوئلہ والی بھٹیوں کا رخ کیا ہے جس کی وجہ سے مارکٹ میں کوئلہ کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔


دوسری طرف ماہرینِ صحت نے خبردار کیا ہے کہ لکڑی اور کوئلہ کے دھوئیں سے گھروں میں فضائی آلودگی بڑھ رہی ہے جس سے خواتین اور بچوں میں سانس کی بیماریاں اور آنکھوں کی سوزش کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔