جرائم و حادثات

گھریلو تنازعہ، ماں اپنی 3 بیٹیوں کے ساتھ ندی میں کود گئی

پولیس نے منگل کو بتایا کہ شوہر سے ان بن ہونے پر خاتون نے پیر کی دیر شام اپنی تین بیٹیوں کے ساتھ جمنا پار تھانے کےت حت ہنس گنج گھاٹ کے نزدیک جمنا میں کود کر خود کشی کرنے کی کوشش کی۔

متھرا: اترپردیش کے ضلع متھرا کے جمناپار علاقے میں گھریلو تنازع میں ایک ماں اپنے تین بیٹیوں کے ساتھ جمنا ندی میں چھلانگ لگا دی۔ اس حادثے میں تینوں بیٹیوں کی موت ہوگئی جبکہ خاتون کو بچا لیا گیا۔

متعلقہ خبریں
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
ایک ہونہار لڑکی جسے’’جہیز‘‘ نے مار دیا
خاتون کی تصاویر بغیر اجازت بھیجنے پر نامعلوم شخص کے خلاف کیس درج
آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل، خاتون گرفتار
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر غیر ملکی گرفتار

پولیس نے منگل کو بتایا کہ شوہر سے ان بن ہونے پر خاتون نے پیر کی دیر شام اپنی تین بیٹیوں کے ساتھ جمنا پار تھانے کےت حت ہنس گنج گھاٹ کے نزدیک جمنا میں کود کر خود کشی کرنے کی کوشش کی۔

 آس پاس کے لوگوں نے چاروں کو جمنا سے نکال لیا اور انہیں ضلع اسپتال لے گئے۔ ضلع اسپتال میں ڈاکٹروں نے انشکا(8)، ونشکا(6)، اور چارو(3) کو مردہ قرار دےد یا۔ خاتون کا علاج اسپتال میں چل رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خاتون کے مائیکے کے لوگوں اور شوہر پنجاب پینچ ڈیمپئر نگر تھانہ کوتوالی باشندہ ہری اوم کو بلایا گیا ہے۔ دونوں سے بات کر اگر ضرور ہوا تو قانونی کاروائی کی جائے گی۔ ابھی تک پولیس رپورٹ درج نہیں کرائی گئی ہے۔