حیدرآباد

گھریلو جھگڑے کے بعد نوجوان کی خودکشی

گھر میں جھگڑے کے بعد ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع میڑچل ملکاجگری کے کیسرگٹہ میں پیش آیا۔

حیدرآباد: گھر میں جھگڑے کے بعد ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع میڑچل ملکاجگری کے کیسرگٹہ میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
وارث سرکاروطن ؒ مولانا پیر نقشبندی سے ڈاکٹر ذاکر شاہ افتخاری کی 25رکنی وفد کے ہمراہ روحانی ملاقات
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز

مقامی افراد نے بتایا کہ راہل نامی نوجوان نے گھرمیں جھگڑے کے بعد کیڑے مار دواپی لی۔

اس کے والدین نے اس کو فوری طورپر علاج کیلئے دواخانہ منتقل کیاجہاں ڈاکٹرس نے اس کو معائنہ کے بعد مردہ قراردیا۔

مقامی افراد نے کہا کہ راہل نے قریبی دکان سے یہ کیڑے ماردواخریدی اور پاروتی پورم علاقہ میں جاکر اس کو پی لیا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔