سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے فٹ اووربرج کا مطالبہ۔حیدرآباد کے حیات نگر میں زبردست احتجاج
مظاہرین کا کہنا ہے کہ اس علاقہ میں سڑک حادثات اب روز کا معمول بن چکے ہیں جن میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ برہم شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حیدرآباد۔وجئے واڑہ ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کی سہولت کے لئے فوری طور پر فٹ اوور برج تعمیر کیاجائے۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے علاقہ حیات نگر میں قومی شاہراہ پر مقامی افرادنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ اس علاقہ میں سڑک حادثات اب روز کا معمول بن چکے ہیں جن میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ برہم شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حیدرآباد۔وجئے واڑہ ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کی سہولت کے لئے فوری طور پر فٹ اوور برج تعمیر کیاجائے۔
اس احتجاج میں مقامی کارپوریٹرس نو جیون ریڈی اور نرسمہا ریڈی کے ساتھ ساتھ شاہراہ کے دونوں جانب واقع کالونیوں کے مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ احتجاج کی وجہ سے قومی شاہراہ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا اور سڑک کے دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین سے بات چیت کی۔ واضح رہے کہ حال ہی میں سڑک عبور کرنے کے دوران ایک میڈیکل کی طالبہ کی موت کے بعد مقامی افرادمیں شدید برہمی دیکھی گئی جس کے نتیجہ میں یہ احتجاج کیا گیا۔