سوشیل میڈیاقومی

ویڈیو: نریندر مودی کے استعفی کا مطالبہ بھی زور پکڑ سکتا ہے: ابھیجیت دیپکے

ابھیجیت دیپکے نے کہا کہ اگر دھرمندر پردھان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا گیا تو معاملہ صرف ان کے استعفے تک محدود نہیں رہے گا بلکہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کے استعفے کا مطالبہ بھی زور پکڑ سکتا ہے۔

نئی دہلی: کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی صدر ابھیجیت دیپکے نے وزیرِ اعظم نریندر مودی سے ایک بار پھر مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمندر پردھان کا استعفیٰ قبول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ابھیجیت دیپکے نے کہا کہ اگر دھرمندر پردھان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا گیا تو معاملہ صرف ان کے استعفے تک محدود نہیں رہے گا بلکہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کے استعفے کا مطالبہ بھی زور پکڑ سکتا ہے۔

انہوں نے دھرمندر پردھان کو "نااہل اور ناکام وزیر” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے کروڑوں طلبہ کے مفادات کسی بھی وزیر سے زیادہ اہم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایک ناکام وزیر کو طلبہ کے مستقبل پر ترجیح دی جاتی ہے تو اس کے سیاسی نتائج بھی سامنے آئیں گے۔

دیپکے نے وزیرِ اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر طلبہ کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا تو آئندہ انتخابات میں عوام اس کا جواب ووٹ کے ذریعہ دیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایسی صورت میں ملک کے کروڑوں طلبہ اور ان کے افراد خاندان حکومت کے خلاف فیصلہ کر سکتے ہیں۔