سلمان خان کی CJP احتجاج پر سوشل میڈیا پوسٹ کو ایکس پر 14 ملین ویوز، انسٹاگرام پر 25 لاکھ لائکس
اداکار کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر زبردست پذیرائی ملی۔ ایکس پر ان کی پوسٹ کو 14 ملین سے زائد ویوز حاصل ہوئے، جبکہ انسٹاگرام پر 25 لاکھ (2.5 ملین) سے زیادہ لائکس اور 70 ہزار سے زائد تبصرے موصول ہوئے۔ اسی دوران ایکس پر سلمان خان کا نام بھی ٹرینڈ کرتا رہا، جہاں ان سے متعلق 10 ہزار سے زیادہ تبصرے کیے گئے۔
ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے نیٹ (NEET) پیپر لیک معاملہ اور طلبہ کی جانب سے جاری CJP احتجاج پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر غیر معمولی طور پر وائرل ہوگئی ہے۔
سلمان خان نے 22 جولائی کو انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے طلبہ کے پرامن احتجاج کی تعریف کی، تاہم احتجاج کے دوران پیش آنے والے پرتشدد واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ طلبہ اور ان کے افرادخاندان سے ہمدردی ظاہر کی۔
اداکار کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر زبردست پذیرائی ملی۔ ایکس پر ان کی پوسٹ کو 14 ملین سے زائد ویوز حاصل ہوئے، جبکہ انسٹاگرام پر 25 لاکھ (2.5 ملین) سے زیادہ لائکس اور 70 ہزار سے زائد تبصرے موصول ہوئے۔ اسی دوران ایکس پر سلمان خان کا نام بھی ٹرینڈ کرتا رہا، جہاں ان سے متعلق 10 ہزار سے زیادہ تبصرے کیے گئے۔
طلبہ کے حق میں سلمان خان کا پیغام
سلمان خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ احتجاج ابتدا میں انتہائی پرامن تھا، لیکن اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپر لیک ایک نہایت سنگین مسئلہ ہے اور خوشی کی بات ہے کہ ملک کے نوجوان بہتر تعلیمی نظام کے لیے متحد ہوئے ہیں، جبکہ ان کے والدین بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ نے اپنی محنت، لگن اور ایمانداری سے مستقبل سنوارنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ان کے مطابق پرامن احتجاج ہی مسائل کے حل کا درست راستہ ہے اور یہ نوجوان بہادری اور شعور کی مثال بن کر سامنے آئے ہیں۔
تعلیمی نظام کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے
اپنی پوسٹ میں سلمان خان نے اس بات پر زور دیا کہ یہ معاملہ طلبہ اور تعلیمی نظام سے متعلق ہے، اس لیے اسے سیاسی رنگ نہیں دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس جدوجہد کا اصل کریڈٹ طلبہ کو ملنا چاہیے اور انہیں یقین ہے کہ حکومت بھی ان کا ساتھ دے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مثبت اقدامات کرے گی۔
پوسٹ کے اختتام پر سلمان خان نے کہا کہ تعلیم کو آنے والے وقت کا سب سے بڑا رجحان (ٹرینڈ) بننا چاہیے، تاکہ ہر سال زیادہ سے زیادہ نوجوان تعلیم کی طرف راغب ہوں اور دنیا بھر کے طلبہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھارت کا رخ کریں، جس سے ملک ایک عالمی ایجوکیشنل ہب بن سکے۔