حیدرآباد
ڈبل بیڈروم مکانات کی فراہمی کامطالبہ۔جی ایچ ایم سی دفتر کے سامنے احتجاج
ڈبل بیڈروم مکانات فراہم کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے حیدرآباد میں گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) کے صدردفتر کے سامنے مختلف عوامی تنظیموں کی جانب سے احتجاج کیاگیاجس میں عوام کی بڑی تعداد نے پلے کارڈس کے ساتھ حصہ لیا۔
حیدرآباد: ڈبل بیڈروم مکانات فراہم کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے حیدرآباد میں گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) کے صدردفتر کے سامنے مختلف عوامی تنظیموں کی جانب سے احتجاج کیاگیاجس میں عوام کی بڑی تعداد نے پلے کارڈس کے ساتھ حصہ لیا۔
اس احتجاج سے صورتحال کچھ دیر کیلئے کشیدہ ہوگئی۔
اس احتجاج میں شریک خواتین نے تمام اہل افراد کو ڈبل بیڈروم فراہم کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔
احتجاجیوں نے زوردیتے ہوئے کہاکہ مکانات کی اسکیم کااطلاق شہر کے تمام سلمس کیلئے ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ڈبل بیڈروم مکانات فراہم کرنے کا وعدہ کیاگیا تاہم ڈبل بیڈروم مکانات ہنوز فراہم نہیں کئے گئے۔
ان کا کہنا ہے کہ سال 2016میں ریاستی حکومت نے تمام غریبوں کیلئے ڈبل بیڈروم مکانات فراہم کرنے کا وعدہ کیاتھاتاہم 8سال کے باوجود اس وعدہ کو پورانہیں کیاگیا۔