منحرف ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ،کے ٹی آر اور ہریش راؤ کی اسپیکر سے نمائندگی
بی آر ایس ایم ایل اے نے اسپیکر پرساد کمار سے کہا ہے کہ وہ 10 ایم ایل اے کو نااہل قرار دیں جنہوں نے بی آر ایس بی فارم پر جیتنے کے بعد پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔
حیدر آباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر، سابق وزیر ہریش راؤ اور دیگر نے اسپیکر سے ملاقات کرکے پارٹی سے منحرف ہونے والے 10 ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا۔ اس سلسلہ میں انہوں نے اسپیکر کو یاداشت حوالے کی۔
اسپیکر اسمبلی نے منحرف ارکان اسمبلی کی خلاف جلد کاروائی کرنے کا تیقن دیا۔ بعدازاں کے ٹی آر نے میڈیا کو بتایا کہ ہماری پارٹی کے 10 ایم ایل اے اور 6 ایم ایل سی اور ایک رکن راجیہ سبھانے پارٹی تبدیل کرکے کانگریس میں شمولیت اختیارکی ہیں۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ اسپیکر کو پارٹی انحراف کی شکایت پر اندرون 6 ماہ ان کے خلاف کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر منی پور اسمبلی نے سپریم کورٹ کے احکام پر عمل کرکے ایک ایم ایل اے کو نااہل قرار دیا تھا۔
کے ٹی آر نے کہا کہ اگرچہ نااہلی کا فیصلہ کرنے کا اختیار اسپیکر کے پاس ہے لیکن تین ماہ کے اندر فیصلہ لیا جانا چاہیے۔ کے ٹی آر نے آئین کو ہاتھ میں رکھتے ہوئے انحراف کی حوصلہ افزائی کرنے پر راہول گاندھی پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کانگریس کا ایم ایل اے ہریانہ میں بی جے پی میں شامل ہوتا ہے تو کانگریس وہاں انحراف کے خلاف لڑ رہے ہے۔
انہوں نے کہا کہ گوا میں جیتنے والے کانگریس ایم ایل اے نے حلف لیا تھا کہ وہ پارٹی نہیں بدلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پارٹی انحراف غیر اخلاقی ہے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ انہوں نے پارٹی تبدیل کرنے والے دس ایم ایل اے کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اسپیکر ان 10 لوگوں کو نااہل قرار دیں گے۔ بی آر ایس ایم ایل ایز نے اسپیکر گڈم پرساد کمار کو کانگریس پارٹی میں شامل ہونے والے 10 بی آر ایس ایم ایل ایز کی نااہلی اور کئی حلقوں میں پروٹوکول کی خلاف ورزی کے لیے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔
بی آر ایس ایم ایل اے نے اسپیکر پرساد کمار سے کہا ہے کہ وہ 10 ایم ایل اے کو نااہل قرار دیں جنہوں نے بی آر ایس بی فارم پر جیتنے کے بعد پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔اسی طرح اسپیکر نے عہدیداروں کی توجہ دلائی کہ بی آر ایس ایم ایل ایز کے ذریعہ جیتنے والے حلقوں میں عہدیدار پروٹوکول کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی آر ایس ایم ایل اے کو ان لوگوں کو ترجیح دے کر نظر انداز کیا جارہا ہے جو کانگریس پارٹی کی جانب سے لڑے اور متعلقہ اسمبلی حلقوں میں ہار گئے۔ بی آر ایس ایم ایل اے نے ان سب پر توجہ مرکوز کرنے اور ان کو اس مسئلہ کو حل کرنے کا مطالبہ کیا۔
اسپیکر سے ملاقات کرنے والوں میں سبیتا اندرا ریڈی، سنیتا لکشما ریڈی، پدما راؤ گوڑ، ویمولا پرشانت ریڈی، مادھاورم کرشنا راؤ، راج شیکھر ریڈی، کالیرو وینکٹیش، مٹھا گوپال، ماگنتی گوپی ناتھ،، ویمولا پرشانت ریڈی، ویویکانند گوڑ دیگر شامل تھے۔