تلنگانہ

تلنگانہ فرسٹ، چیف منسٹر کے دورہ پر کے ٹی آر کی نیک تمنائیں

بی آر ایس کے کارگزار صدر ورکن اسمبلی کے تارک راما راؤ نے چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ریاستی وزیر آئی ٹی سریدھر بابو کے دورہ امریکہ اور جنوبی کوریا پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر ورکن اسمبلی کے تارک راما راؤ نے چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ریاستی وزیر آئی ٹی سریدھر بابو کے دورہ امریکہ اور جنوبی کوریا پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
ہارورڈ بزنس اسکول میں خطاب کیلئے کے ٹی آر مدعو
چیف منسٹر کو گھیرتے ہوئے کے ٹی آر خود مشکل میں پڑ گئے
حیدرآباد میں کار ٹسٹنگ سنٹر قائم کرنے ہینڈائی موٹر انڈیا کا فیصلہ
بائیو ڈیزائن سنٹر، تلنگانہ کے ساتھ شراکت داری کا خواہش مند
آنند مہندرا، اسکل یونیورسٹی کے چیرپرسن ہوں گے

انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر ہمیں، تلنگانہ کے مفاد میں کام کرنا چاہئے۔ ہمارے لئے تلنگانہ سب سے پہلے ہے۔ وہ اس ریاست کے فروغ کیلئے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔

کے ٹی آر نے ایکس پر پوسٹ تحریر کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیادت میں ایک ٹیم بیرونی ممالک کا دورہ کررہی ہے جس کا مقصد سرمایہ کاروں کو ریاست میں صنعتیں قائم کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق میں بی آر ایس کے 10سال اقتدار کے دوران بہ حیثیت ریاستی وزیر انہوں نے بیرونی ممالک کی معروف کمپنیوں کے ساتھ جو تعلقات استوار کئے تھے اب اس کا فائدہ ریاست کو ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں دیکھ کر خوشی ہوگی کہ بیرون ممالک کے سرمایہ کار، ریاست میں سرمایہ کاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے ملک اور بیرون ممالک کے سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ٹی ایس۔

آئی پاس کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ موجودہ حکومت ریاست میں براہ راست سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول پیدا کرے گی۔ اس کے ذریعہ وہ تلنگانہ کی معیشت کو مضبوط بنائے گی۔

a3w
a3w