تعلیم و روزگار

اقامتی اسکولوں میں سابقہ ٹائم ٹیبل بحال کرنے کامطالبہ

فیکلٹی اور طلباء دونوں نے اعلیٰ حکام سے سوال کیا کہ کیا ہم انسان ہیں یا روبوٹ، کیوں اس مصروف شیڈول میں طلباء اور فیکلٹی دونوں کے لیے کوئی مناسب وقفہ یا ریفریشمنٹ مختص نہیں کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: گروکل(اقامتی) اسکولس میں نئے  ٹائم ٹیبل یا اسکول کے نظام الاوقات کے نفاذ کے بعد اساتذہ اور طلباء نے سابقہ ٹائم ٹیبل کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ سابق میں  کلاسیں صبح 9 بجے شروع ہوتی تھیں اور 4 بجے ختم ہوتی تھیں۔

متعلقہ خبریں
رضا احمد خان کوجواہر لال نہرو یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری
ریسڈنشیل اسکولس میں تقررات، اگست میں تحریری امتحانات متوقع
سرکاری اسکولس میں چہرہ کی شناخت کانظام متعارف کرانے کا منصوبہ
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہفتہ واری درس قرآن
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور

فیکلٹی اور طلباء دونوں نے اعلیٰ حکام سے سوال کیا کہ کیا ہم انسان ہیں یا روبوٹ، کیوں اس مصروف شیڈول میں طلباء اور فیکلٹی دونوں کے لیے کوئی مناسب وقفہ یا ریفریشمنٹ مختص نہیں کیا گیا ہے۔

ٹی ٹی ڈبلیو آر جے سی کے ایک فیکلٹی ممبر نے کہا، ”فی الحال، گروکل اسکول صبح 5 بجے شروع ہوتے ہیں جہاں صبح 5-6 بجے مراقبہ ہوتا ہے اور اس کے بعد ریفریشمنٹ کا وقت ہوتا ہے تاہم، ریفریشمنٹ کا وقت طالب علموں کے لیے کافی نہیں ہے، خاص طور پر ان لڑکیوں کے لیے جو ماہواری کے مرحلہ تک پہنچ چکی ہیں۔

 لڑکیوں کے لیے لڑکوں کے مقابلہ میں جسمانی اور ذاتی حفظان صحت بہت ضروری ہے، تاہم 20 طالب علموں کے لیے صرف ایک ہی واش روم ہے جوبہت افسوسناک ہے۔ تلنگانہ میں 75 فیصد اسکول لڑکیوں کے لیے ہیں جبکہ 25 فیصد اسکول لڑکوں کے لیے ہیں۔ ناشتہ صبح 7.15 بجے کے قریب پیش کیا جاتا ہے۔

 کلاسس صبح 8:15 بجے  شروع ہوتی ہیں اور 11:15 پر ختم ہوتی ہیں۔ اس وقت تک طلباء اور اساتذہ کے لیے ایک بھی وقفہ نہیں ہے۔ تین گھنٹہ تک مسلسل کلاسس کے بعد صرف 10 منٹ کے لیے وقفہ دیا گیا ہے۔ اساتذہ نے سوال کیا کہ کیا پانچویں جماعت کا طالب علم اس شیڈول کو برداشت کر سکتا ہے؟ وقفہ کے بعد کلاسس دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

دوپہر کا کھانا 1:15 بجے دیا جاتا ہے جو طلباء صبح7:15 کے  قریب ناشتہ کرتے ہیں انہیں دوپہر کے کھانے کے لیے سات یا آٹھ گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے۔ طلباء کی اکثریت سات  پیریڈ کے بعد تھک جاتی ہے۔ کلاسس رات 9 بجے تک چلانے کے لیے نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

رات کا کھانا شام6:30 بجے دیا جائے گا مگر زیادہ تر طلباء بغیر کھائے سو رہے ہیں۔ وہ خالی پیٹ بستر پر جاتے ہیں۔ نیا ٹائم ٹیبل طلباء اور فیکلٹی دونوں کے لیے مایوسی کا سبب بنا ہے اس لئے حکم کو اس پر ازسر نو غور کرنے کی ضرورت ہے۔

a3w
a3w