شمالی بھارت

کھلے مقامات پر نماز جمعہ کی ادائیگی بندکرانے کامطالبہ

وی ایچ پی کے رضاکاروں نے مطالبہ کیاہے کہ ضلع حکام کھلے میں نمازکی ادائیگی کے خلاف بروقت کاروائی کریں کیونکہ اس کی وجہ سے لوگوں کے درمیان ہم آہنگی متاثر ہوتی ہے۔

گروگرام: وشواہندوپریشد (وی ایچ پی) کے قائدین نے کھلے میں نمازاداکرنے کے خلاف اپنا احتجاج درج کرایاہے اوراس ضمن میں آج ضلع انتظامیہ کے حکام کوایک یادداشت حوالہ کی گئی ہے اورمطالبہ کیاگیاہے کہ کھلے میں نماز کی ادائیگی کو فوری بند کرایاجائے کیونکہ شہرمیں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔

وی ایچ پی کے رضاکاروں نے مطالبہ کیاہے کہ ضلع حکام کھلے میں نمازکی ادائیگی کے خلاف بروقت کاروائی کریں کیونکہ اس کی وجہ سے لوگوں کے درمیان ہم آہنگی متاثر ہوتی ہے۔

 انہوں نے یہ بھی الزام لگایاکہ کھلے میں نمازکی ادائیگی سے خواتین خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں۔چاردن قبل بجرنگ دل ارکان کے ایک گروپ نے سیکٹر69کے ایک گراؤنڈ میں نمازکی ادائیگی میں خلل ڈالا تھا اورنماز کیلئے وہاں اکٹھاہونے والے لوگوں  سے کہاتھاکہ وہ کھلے مقام پرنمازجمعہ کی ادائیگی سے گریز کریں۔

گروگرام میں اس سے پہلے بھی کھلے میں نمازجمعہ کی ادائیگی پر تنازعات پیدا ہوتے رہے ہیں۔مختلف ہندوتنظیموں نے احتجاج کرتے ہوئے کھلے میں نمازجمعہ کی ادائیگی میں خلل ڈالا تھا۔