اسرائیلی فوج نے جارحانہ کاروائی کرتے ہوئے فلسطینیوں کا گاؤں مسمار کردیا
اسرائیل کے فلسطین میں جنگی جرائم جاری ہیں۔ صیہونی فوج نے سفاکیت کی انتہا کردی۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کا گاؤں مسمار کر دیا گیا۔
غزہ: ظالم اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے پورے گاؤں کو مسمار کردیا ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد بےگھر ہوگئے ہیں۔
اسرائیل کے فلسطین میں جنگی جرائم جاری ہیں۔ صیہونی فوج نے سفاکیت کی انتہا کردی۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کا گاؤں مسمار کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عین سمایہ گاؤں میں44سال سے رہائش پذیر سینکڑوں باشندے اپنے گھروں سے بے دخل ہوگئے۔ عین سامیہ گاؤں کے باشندوں کو اسرائیلی آباد کاروں اور فوج کے تشدد کا سامنا تھا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل فوج نے عین سامیہ گاؤں کے واحد اسکول کو بھی مسمار کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فلسطین میں یہودیوں کی غیرقانونی آباد کاری پر چین بھی بول پڑا۔ چینی نائب مستقل مندوب کا سلامتی کونسل میں اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی آباد کاری عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی قرارداد کی خلاف ورزی ہے۔
چین نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل فلسطینی علاقوں سے فوری قبضہ ختم کرے، اس کے علاوہ فلسطین میں فوری طور پر ظالمانہ کارروائیاں بند کی جائیں۔