مشرق وسطیٰ

اسرائیل میں قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرے جاری

مظاہرے اب پرامن طور پر جاری ہیں، لیکن زیادہ سے زیادہ لوگ مظاہروں میں شامل ہو رہے ہیں۔ مظاہرین قومی پرچم اٹھائے ہوئے ہیں اورہفتہ سے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگا رہے ہیں۔

تل ابیب: اسرائیل میں جلد انتخابات اور غزہ کی پٹی سے فلسطینی تحریک حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے لوگوں کی رہائی کے معاہدے کو فوری طور پر مکمل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہزاروں لوگ یہاں احتجاج کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
عام آدمی پارٹی قائد اگنی پریکشا کے لئے تیار، دہلی جلد الیکشن کرانے کاکجریول کا مطالبہ
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
غزہ کو 3 حصوں میں تقسیم کرکے شمالی حصہ اسرائیل میں شامل کرنے کا منصوبہ
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی

ذرائع نے بتایا کہ احتجاج سرکاری عمارتوں کے ایک کمپلیکس کے قریب ہو رہا تھا، جہاں اسرائیلی وزارت دفاع کا ہیڈ کوارٹر واقع ہے۔ ٹریفک کو روکنے اور شہر کے وسط میں رکاوٹیں لگانے کے لیے پولیس فورس کو جائے وقوعہ پر تعینات کیا گیا ہے۔

مظاہرے اب پرامن طور پر جاری ہیں، لیکن زیادہ سے زیادہ لوگ مظاہروں میں شامل ہو رہے ہیں۔ مظاہرین قومی پرچم اٹھائے ہوئے ہیں اورہفتہ سے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگا رہے ہیں۔

غزہ کی پٹی میں حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کی حمایت میں وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر کے قریب بڑے پیمانے پر مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ اس میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ اسرائیلی حکومت ایک معاہدے پر پہنچے اور یرغمالیوں کو رہا کرائے۔

یہ احتجاج غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع کے درمیان ہو رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے جواب میں اسرائیل نے فلسطینی علاقے میں فوجی آپریشن شروع کیا تھا، جس میں تقریباً 1100 اسرائیلی فوجی اہلکار اور شہری ہلاک ہوگئے اور 240 دیگر کو اغوا کر لیا گیا تھا۔

مقامی حکام کے مطابق، اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں غزہ کی پٹی میں 31500 سے زائد فلسطینی شہید اور 76000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ 24 نومبر کو، قطر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک عارضی جنگ بندی اور کچھ قیدیوں اور یرغمالیوں کے تبادلے کے ساتھ ساتھ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی ترسیل کے معاہدے کی ثالثی کی۔ جنگ بندی میں کئی بار توسیع کی گئی اور یکم دسمبر کو اس کی میعاد ختم ہو گئی۔ غزہ میں 100 سے زائد یرغمال اب بھی حماس کے پاس ہیں۔