جرائم و حادثات

بی جے پی لیڈر نےزہر کھالیا، حالت نازک

بی جے پی لیڈر بھولے سنگھ نے اپنے بیان کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر کے الزام لگایا کہ سابق ایم پی دھننجے سنگھ کے دباؤ میں بخشا تھانے کی پولیس ان کو ہراساں کررہی ہے۔

جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور میں بخشا پولیس پر ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے بی جے پی کسان مورچہ کے ضلع سکریٹری بھوپال سنگھ عرف بھولے نے ہفتہ کو زہر کھالیا۔ فورا انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
بیٹے کی ہراسانی اورحملہ۔ضعیف شخص کا دو مرتبہ اقدام خودکشی
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
اسکولی طالبہ کی ہراسانی، نوجوان کو تین سال جیل و جرمانہ کی سزا
اپارٹمنٹ والوں کو ہراساں کرنے پر ایک ماہ جیل کی سزا
فیروزآباد کا نام چندرا نگر رکھنے کی تجویز کو منظوری

آفیشیل ذرائع کے مطابق 14مئی کی علی الصبح گورا بادشاہ پور تھانہ علاقے کے پچہٹیا گاؤں کے نزدیک ٹرک کی زد میں آنے سے بائیک سوار بخشا تھانہ علاقے کے کلہنامئو گاؤں باشندہ شیو جیت اور سجیت کمار کی موت ہوگئی تھی۔ حادثے سے مشتعل مقامی افراد نے بی جے پی لیڈر بھولے سنگھ کی قیادت میں وارانسی لکھنؤ ہائی وے کو جام کر کے مظاہر کیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ کر لاٹھیاں برسا کر مظاہرین کو منتشر کردیا۔ اس کے بعد بی جے پی لیڈر سمیت درجنوں افراد کے خلاف پولیس نے چکا جام کرنے سمیت دیگر دفعات میں مقدمہ درج کر کے ملزمین کی تلاش شروع کردیا۔

جمعہ کو بی جے پی لیڈر بھولے سنگھ نے اپنے بیان کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر کے الزام لگایا کہ سابق ایم پی دھننجے سنگھ کے دباؤ میں بخشا تھانے کی پولیس ان کو ہراساں کررہی ہے۔ ان کے گھر پر پولیس دبش دے کر خواتین کو پریشان کررہی ہے۔ ان کا نمکین کا کارخانہ توڑ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے وہ دن میں 12بجے بی جے پی دفتر پر زہر کھا کر جان دے دیں گے۔

آج بھولے سنگھ بی جے پی دفتر کے بجائے کلہنا مئو گاؤں میں جاکر زہر کھا لیا۔ موقع پر موجود لوگوں نے انہیں ڈاکٹر بی ایس اپادھیائے اسپتال میں داخل کرایا جہاں انکی حالت نازک بتائی گئی ہے۔