حیدرآباد

تلنگانہ بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

گاندھی اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راجہ راؤنے بتایا کہ دراصل مچھر کے کاٹنے سے ڈینگی ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ شہرحیدرآباد میں وائرل بخار کے معاملات درج کئے جارہے ہیں۔

حیدرآباد:تلنگانہ بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ رواں سال اب تک تقریباً 6000 افراد ڈینگی سے متاثر ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں
گاندھی اسپتال میں مریض کی خودکشی
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد

گاندھی اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راجہ راؤنے بتایا کہ دراصل مچھر کے کاٹنے سے ڈینگی ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ شہرحیدرآباد میں وائرل بخار کے معاملات درج کئے جارہے ہیں۔

اس پر مقامی صحت کے مراکز سے مریض رجوع ہوکر متاثرین اپنا علاج کروائیں۔ڈینگی، چکون گنیا، ملیریااوردیگر اقسام کے وائرس کا پتہ معائنہ پرہی چلتا ہے۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ ڈینگی میں 104شدید بخار ہوتا ہے۔ساتھ ہی جسم میں درد، سردرد بھی ہوتا ہے۔

بعض افراد اسہال سے بھی متاثرہوتے ہیں۔ایسی علامات والے مریض تین دن میں بخار کے کم نہ ہونے پر فوری طورپراسپتال سے رجوع ہوں۔مریض کی قوت مدافعت میں اضافہ کیلئے متوازن غذا استعمال کی جائے۔تغذیہ بخش غذا کے ساتھ تازہ پھل اور سبزیوں کا بھی استعمال کیاجائے۔

انہوں نے کہاکہ اس مرض میں پلیٹ لیٹس کی کمی ہوجاتی ہے۔پلیٹ لیٹس کے دس ہزار سے کم ہونا خطرناک ہوسکتا ہے۔درد کم ہونے والی دواوں کا استعمال نہ کیاجائے۔