حیدرآباد
ڈپیوٹیشن پرجانے کی اطلاعات کی تردید: سمیتاسبھروال
سینئر آئی اے ایس آفیسر سمیتاسبھروال نے آج ان اطلاعات کی تردیدکی کہ وہ مرکزی حکومت میں کام کرنے ڈپیوٹیشن پر جارہی ہیں۔
حیدرآباد: سینئر آئی اے ایس آفیسر سمیتاسبھروال نے آج ان اطلاعات کی تردیدکی کہ وہ مرکزی حکومت میں کام کرنے ڈپیوٹیشن پر جارہی ہیں۔
ٹویٹرہینڈل (ایکس) پرانہوں نے کہا کہ اس طرح کی خبریں بے بنیادہیں۔اپنے پوسٹ میں سمیتاسبھروال نے کہاکہ وہ تلنگانہ کیڈرکے آئی اے ایس آفیسر کے طورپر خدمات بدستورانجام دیتی رہیں گی۔
انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت جوکوئی بھی ذمہ داری مجھے سونپے وہ اسے انجام دینے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کے سفر کا حصہ بننے پر انہیں فخر حاصل ہے۔
بی آر ایس کے 10 سالہ دورحکومت میں سمیتاسبھروال‘ چیف منسٹر آفس میں اہم ذمہ داریاں نبھاچکی ہیں۔