حیدرآباد

شمس آباد ایرپورٹ پر ایرانڈیا کے طیاروں کی روانگی منسوخ۔مسافرین برہم

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر آج ایرانڈیا کے طیاروں کی روانگی کو منسوخ کردیاگیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر آج ایرانڈیا کے طیاروں کی روانگی کو منسوخ کردیاگیا۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
سونے کی اسمگلنگ 3 افراد ایرپورٹ پارکنگ سے گرفتار
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

جملہ 9 فلائٹس کی اچانک منسوخی ہوگئی۔تروپتی، بنگالورو، چینئی، ویزاگ اورمیسوروجانے والی فلائٹس کو منسوخ کیاگیا۔

تکنیکی مسائل کے سبب ان فلائٹس کی روانگی منسوخ کی گئی۔ ایرانڈیا کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

اپنی فلائٹ کی امید میں ایرپورٹ پہنچے مسافرین نے اچانک ان کی فلائٹس کی منسوخی کی اطلاع پاکر شدید برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ بغیر کسی پیشگی اطلاع کے یہ فلائٹس منسوخ کی گئی ہیں۔

اور بتایاجاتا ہے کہ ایرانڈیا نے مسافرین کے ٹکٹس کی رقم واپس کردی ہے۔

فلائٹس کی اچانک منسوخی سے مسافرین میں ہلچل دیکھی گئی۔

کئی مسافرین نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان کو ان کی منزل پر ضروری کام کے لئے جانا تھا تاہم اچانک ایرانڈیا کے اس اقدام کے نتیجہ میں وہ مشکل صورتحال میں پھنس گئے ہیں۔

کئی مسافرین نے مایوسی کااظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب وہ صبح معمول کے مطابق ایرپورٹ پہنچے تو انہیں یہ معلوم کرکے حیرت ہوئی کہ ان کی فلائٹس کو منسوخ کردیاگیا ہے۔

متاثر مسافرین کی تعداد تقریبا40ہے جنہوں نے ایرلائن کے حکام کی لاپرواہی پر برہمی کا اظہار کیا اور کہاکہ ان کا وقت ضائع کیاگیاہے۔

ذریعہ
یواین آئی