حیدرآباد
کے سی آر، مودی کے استقبال کیلئے نہیں گئے
ریاستی حکومت کی جانب سے وزیرافزائش مویشیاں ٹی سرینواس یادو نے مودی کا ایرپورٹ پر استقبال کیا۔واضح رہے کہ گذشتہ 14ماہ میں پانچویں مرتبہ وزیراعلی نے مودی کے ریاست کے دورہ کے موقع پر ان کے استقبال کے پروگرام میں شرکت نہیں کی۔
حیدرآباد: وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراو ایک مرتبہ پھر وزیراعظم مودی کے دورہ کے پروگرام میں غیرحاضر رہے۔ وہ بیگم پیٹ ایرپورٹ پر وزیراعظم کی خصوصی طیارہ کے ذریعہ آمد کے موقع پر ان کے استقبال کیلئے بھی نہیں پہنچے۔

a3w