آسمان پر روشنی کا تیز جھماکہ، عوام نے ’ خلائی مخلوق‘ دیکھ کر پولیس کو طلب کرلیا (ویڈیو وائرل)
لوگوں نے وقفے وقفے سے روشنی کا تیز جھماکہ دیکھنے کی اطلاع دی، کال کرنے والے نے پولیس سے کہا کہ انہوں نے ایک 10 فٹ کا خلائی مخلوق دیکھا جس کی بڑی بڑی آنکھیں تھی۔
واشنگٹن: امریکہ میں آسمان میں روشنی کے تیز جھماکے کے بعد پولیس اسٹیشن میں خلائی مخلوق دیکھنے جانے کی کالوں کا تانتا بندھ گیا۔ امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں کئی فیملی اور راہگیر نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے آسمان پر ایک چمکتے ہوئے مخلوق کو دیکھا ہے، جس کے بعد 911 پر امریکی پولیس پر کئی شکایت موصول ہوئی کہ انہوں نے ایک ’ غیر انسانی‘ مخلوق کو دیکھا ہے۔
امریکن میٹرو سوسائٹی پولیس کے مطابق مشرقی کیلیفورنیا، نیواڈا اور یوٹاہ میں کئی لوگوں نے وقفے وقفے سے روشنی کا تیز جھماکہ دیکھنے کی اطلاع دی، کال کرنے والے نے پولیس سے کہا کہ انہوں نے ایک 10 فٹ کا خلائی مخلوق دیکھا جس کی بڑی بڑی آنکھیں تھی۔
میٹرو پولیس نے پہلے پرینک کال سمجھا تاہم جب لگاتار کالز آنے لگی تو پیٹرولنگ پر موجود 2 پولیس افسر کو اس کی تحقیقات کے لیے بھیجا گیا، لاس ویگاس میٹرو پولیس افسر نے باڈی کیم کے ساتھ اس علاقے کا دورہ کیا۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک تفتیشی افسر گھر کے پیچھے جا رہا تھا اسی دوران کچھ نظر آیا لیکن میٹرو پولیس نے رازداری کے قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے باڈی کیم کے ویڈیو کے اس حصے کو بلیک آؤٹ کردیا۔
تحقیقات کے دوران ایک فیملی نے بتایا کہ جو کچھ میں نے دیکھا میں اس پر یقین نہیں کرتا، ایک اور گواہ نے بتایا کہ انہوں نے بھی ایک خلائی مخلوق کو دیکھا ہے جس کی بڑی بڑی آنکھیں تھی۔
تفتیشی افسر نے راستے میں ایک مسافر سے پوچھا کہ کہا انہوں نے یہاں آسمان سے کچھ گرتے دیکھا ہے جس پر مسافر نے بتایا کہ ہاں انہوں نے بھی ایک عجیب شے دیکھی ہے۔
تفتیش کے بعد پولیس افسر یہ کہتے ہوئے واپس چلے گئے کہ اگر انہیں خلائی مخلوق واپس نظر آئے تو پھر ہمیں فوراً بلایا جائے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ میٹرو پولیس کو تحقیقات میں اس حوالے سے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا، محکمہ نے کئی روز بعد اس کیس کو بند کر دیا ہے، فیملیز نے بتایا کہ اہلکار کئی دنوں تک تفتیش کے لیے گھر آتے رہے تھے۔
دوسری جانب نیلس ایئر فورس کے نمائندوں نے کہا کہ وہ اس واقعے میں ملوث نہیں ہیں جبکہ پینٹاگون کے ترجمان نے فوری طور پر اس واقعے سے متعلق سوالات کا جواب نہیں دیا۔
امریکی رپورٹ کے مطابق تحقیقات کرنے لاس ویگاس میٹرو پولیس نے اضافی تفصیلات دینے سے انکار کر دیا، ایک ترجمان نے یہ بتایا کہ محکمہ نے "ایونٹ کو بے بنیاد قرار دے کر کیس بند کر دیا جس سے یہ معلوم نہیں ہوا کہ آخر وہ خلائی مخلوق کہاں سے آئی تھی۔”