تلنگانہ

کرکٹ سٹہ بازی میں دوکروڑ روپئے سے محرومی، باپ نے بیٹے کا قتل کردیا

کرکٹ پر سٹہ بازی میں دوکروڑروپئے کی رقم سے محرومی پر باپ نے اپنے بیٹے کا قتل کردیا۔

حیدرآباد: کرکٹ پر سٹہ بازی میں دوکروڑروپئے کی رقم سے محرومی پر باپ نے اپنے بیٹے کا قتل کردیا۔

متعلقہ خبریں
کے سی آر کی حکمرانی ریاست کے عوام کیلئے باعث فخر: ہریش راؤ
میدک کے موضع میں گیاس سلنڈر دھماکہ 2 افراد ہلاک

یہ واردات تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آئی۔ملزم کی شناخت ستیہ نارائنا کے طورپر کی گئی ہے جو اپنے بیٹے کی کرکٹ سٹہ بازی میں رقم کی محرومی کی عادت سے کافی مایوس تھا۔

اس نے اپنے بیٹے 28سالہ مکیش کمار کو اس سلسلہ میں کافی سمجھانے کی کوشش کی تاہم وہ سٹہ بازی میں رقم مسلسل ہاررہاتھا۔

اس مسئلہ پر دونوں باپ اوربیٹے میں ہفتہ کی شب کافی زیادہ بحث وتکرارہوئی جس کے بعد ستیہ نارائنا نے اپنے بیٹے مکیش پر لوہے کی سلاخ سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں مکیش موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

ستیہ نارائنا، چیگنٹہ منڈل کے ملیال میں ٹریک میان کے طورپر کام کرتا تھا۔ارکان خاندان نے کہاکہ مکیش نے اپنے مکان اورفلیٹ کو بھی اس سٹہ بازی کیلئے فروخت کردیا تھا۔

مکیش کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بچے شامل ہیں۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

a3w
a3w