حیدرآباد

حکومت‘ بنکروں کے مسائل حل کرنے سنجیدہ: پونم پربھاکر

پونم پربھاکر نے کہا کہ سرسلہ میں میگاپاورلوم کلسٹرکی تجویز مرکزی حکومت کے پاس برف دان میں پڑی ہے۔ اب بی جے پی قائدین ناچ نہ ج انے آنگن ٹیڑھا کا رویہ اختیارکرتے ہوئے بنکروں کے ساتھ دکھاوے کی ہمدردی جتا رہے ہیں۔

حیدرآباد: ریاستی وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکرنے کہا کہ کانگریس حکومت‘ بنکروں کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ ہے۔ آج بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری بنڈی سنجے کی جانب سے  بنکروں کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کے نام تحریر کردہ مکتوب پر سماجی پلاٹ فارم’ایکس‘ پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے پونم پربھاکرنے کہا کہ بی جے پی قائدین کو مگر مچھ کے آنسو بہانے کے بجائے اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے بنکروں پر عائد اضافہ‘ مالی بوجھ کو کم کرانے کی کوشش کرناچاہئیے۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

 انہوں نے مزید کہا کہ بنکروں کے تیارکردہ پارچہ جات پر مرکز کی جانب سے عائد ک ردہ پانچ فیصد جی ایس ٹی کو ردکیاجاناچاہئیے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے ردکردہ ہینڈلوم ڈیولپمنٹ بورڈ کا احیاء کیاجاناچاہئیے۔ بنکروں کو دی جانے والی رعایتوں کو دوبارہ بحال کیاجاناچاہئیے۔

 پونم پربھاکر نے کہا کہ سرسلہ میں میگاپاورلوم کلسٹرکی تجویز مرکزی حکومت کے پاس برف دان میں پڑی ہے۔ اب بی جے پی قائدین ناچ نہ ج انے آنگن ٹیڑھا کا رویہ اختیارکرتے ہوئے بنکروں کے ساتھ دکھاوے کی ہمدردی جتا رہے ہیں۔

 مگر انہیں جان لیناچاہئیے کہ کانگریس حکومت کو کسی کے صلاح ومشورہ کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم بنکروں کی فلاح وبہبود کے لئے پابند عہد ہیں اور تمام حائل رکاوٹوں کو دورکرتے ہوئے ان کی  مدد کریں گے۔

a3w
a3w