تلنگانہ

ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا کی رات دوبجے کھمم میں بچائے گئے متاثرین سے ملاقات

کھمم ضلع کے ونگاویڈی گاوں کے بُگاواڑہ کے قریب پانی میں پھنسے افراد کو بچایاگیا۔بھٹی وکرامارکا نے بچائے گئے افراد سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی تفصیلات حاصل کیں اورعہدیداروں کو بروقت احکام جاری کئے۔

حیدرآباد:تلنگانہ کے نائب وزیراعلی ملوبھٹی وکرامارکا نے کل رات تقریبا دو بجے بارش سے متاثرہ ضلع کھمم کے مختلف علاقوں کا عہدیداروں کے ساتھ دورہ کیا۔

متعلقہ خبریں
نئی اسکیمات پر عمل آوری سے خزانے پر 45ہزار کروڑ کا بوجھ : بھٹی وکرامارکا
حکومت، موسیٰ ریور پروجیکٹ کیلئے پُرعزم: بھٹی وکرمارکہ
آندھرا پردیش کے کئی مقامات پر موسلادھار بارش
کلواکنٹلہ کویتا کی مثالی انسانی ہمدردی، ایمس کی سہولتوں اور ٹرپل آر متاثرین کے مسائل پر سخت سوالات
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت

کھمم ضلع کے ونگاویڈی گاوں کے بُگاواڑہ کے قریب پانی میں پھنسے افراد کو بچایاگیا۔بھٹی وکرامارکا نے بچائے گئے افراد سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی تفصیلات حاصل کیں اورعہدیداروں کو بروقت احکام جاری کئے۔

انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ مدھیرا حلقہ کی صورتحال پر براہ راست نظر رکھیں اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ رات کے تین بجے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کے لیے لگائے گئے کیمپ کا معائنہ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کیمپ میں موجود افراد کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔