آندھراپردیش

ڈپٹی چیف منسٹر کی اہلیہ حلقہ کھمم سے ٹکٹ کی دعویدار

ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکہ کی اہلیہ نندنی ملو بھٹی نے آج پارلیمانی حلقہ کھمم سے کانگریس ٹکٹ کیلئے درخواستیں داخل کی ہے۔

حیدرآباد: ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکہ کی اہلیہ نندنی ملو بھٹی نے آج پارلیمانی حلقہ کھمم سے کانگریس ٹکٹ کیلئے درخواستیں داخل کی ہے۔

متعلقہ خبریں
سنکرانتی منانے گھر آیا نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایاگیا
قرض کی فراہمی کو بینکرس سماجی ذمہ داری تسلیم کریں۔ ڈپٹی چیف منسٹر کا مشورہ
کھمم میں ایم ایل سی گریجویٹ انتخاب، پرامن رائے دہی
تلنگانہ میں کل ایم ایل سی کا ضمنی الیکشن، پرامن رائے دہی کو یقینی بنانے وسیع تر انتظامات
یونیورسٹی آف حیدرآباد کے 3 سابق طلباء تلنگانہ اسمبلی کیلئے منتخب

بعدازاں گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نندنی نے بتایا کہ وہ حلقہ کھمم سے کانگریس ٹکٹ کے دعویدار کی حیثیت سے درخواست داخل کرچکی ہیں تاہم پارٹی نے سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی کو حلقہ کھمم سے پارلیمنٹ کیلئے مقابلہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

اگر وہ مقابلہ کیلئے رضا مندی ظاہر کریں تو وہ اپنے دعوی سے دستبردار ہوجائیں گی اور ہم سب متحدہ طورپر مل کر انہیں شاندار کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔

نندی نے بتایا کہ انہیں توقع ہے کہ سنٹرل الیکشن کمیٹی ان کی درخواست پر غور کرتے ہوئے انہیں حلقہ کھمم سے ٹکٹ دے گی تو وہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گی اس کے برعکس کانگریس قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی ہم اس کے پابند رہیں گے۔

نندنی نے کہا کہ کانگریس کی دوماہ کی حکومت کی کارکردگی سے عوام مطمئن ہیں اور آئندہ انتخابات میں کانگریس بھاری اکثریت سے منتخب ہوں گی۔