جرائم و حادثات

10 لاکھ اور فورچیونر کار کے مطالبے پر ظلم، ڈپٹی جیلر کی بیوی شیوِتا کماری کی موت

متاثرہ خاندان کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، تاہم شوہر اور دیگر سسرالی رشتہ دار تاحال فرار بتائے جا رہے ہیں۔

بہار میں جہیز کے نام پر ظلم کا ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ڈپٹی جیلر کی اہلیہ نے مبینہ طور پر سسرالیوں کی جانب سے مسلسل جہیز ہراسانی سے تنگ آ کر خودکشی کر لی۔

متعلقہ خبریں
آر سی پی سنگھ، بہار میں نئی سیاسی جماعت کا آغاز کریں گے (ویڈیو)
دُہری شہریت کی بنیاد پر مکھیا بننے والی صبا پروین، عہدہ سے فارغ
بہار ضمنی اسمبلی الیکشن، آر جے ڈی کے 3 امیدواروں کا اعلان
بہار کو خصو صی موقف کے مطالبہ پر بحث تکرار
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ

تفصیلات کے مطابق شیوِتا کماری کی شادی مئی 2023 میں اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ نندو چودھری سے ہوئی تھی۔ اہلِ خانہ کا الزام ہے کہ شادی کے بعد سے ہی شیوِتا کو سسرال میں مسلسل ذہنی اور جسمانی اذیت کا سامنا تھا۔

متاثرہ خاتون کے خاندان کا کہنا ہے کہ سسرالی افراد شیوِتا پر 10 لاکھ روپے نقد رقم اور ایک فورچیونر کار جہیز میں لانے کے لیے دباؤ ڈال رہے تھے۔ الزام ہے کہ مطالبات پورے نہ ہونے پر شیوِتا کو کئی دنوں تک بھوکا رکھا گیا اور شدید ہراسانی کے بعد اسے خودکشی پر مجبور کیا گیا، جبکہ بعض رشتہ داروں نے اسے قتل کیے جانے کا شبہ بھی ظاہر کیا ہے۔

شیوِتا نے مبینہ طور پر اپنے سسرال میں پھانسی لگا کر جان دے دی۔ واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ متاثرہ خاندان کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، تاہم شوہر اور دیگر سسرالی رشتہ دار تاحال فرار بتائے جا رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ سمیت دیگر شواہد کی بنیاد پر سخت کارروائی کی جائے گی۔