آندھراپردیش

خاتون ڈپٹی کلکٹر کے کمرہ میں گھسنے کی کوشش، نائب تحصیلدار گرفتار

ستیش نامی نوجوان ضلع گنٹور کے اے پی ایچ آر ڈی آئی ٹریننگ سنٹرمیں نائب تحصیلدار کے طور پر تربیت حاصل کر رہا ہے۔ اسی مرکز میں ایک خاتون کو بطور ڈپٹی کلکٹر کی تربیت دی جارہی ہے۔ ستیش پیر کی نصف شب کو وی کے این کے اپارٹمنٹ گیا جہاں یہ خاتون ڈپٹی کلکٹر قیام کی ہوئی ہے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع گنٹورمیں خاتون ڈپٹی کلکٹر کے کمرہ میں گھسنے کی کوشش کرنے والے زیر تربیت نائب تحصیلدار کو گرفتار کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ستیش نامی نوجوان ضلع گنٹور کے اے پی ایچ آر ڈی آئی ٹریننگ سنٹرمیں نائب تحصیلدار کے طور پر تربیت حاصل کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل

اسی مرکز میں ایک خاتون کو بطور ڈپٹی کلکٹر کی تربیت دی جارہی ہے۔ ستیش پیر کی نصف شب کو وی کے این کے اپارٹمنٹ گیا جہاں یہ خاتون ڈپٹی کلکٹر قیام کی ہوئی ہے۔

 اس نے ڈپٹی کلکٹر کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا جس پر خاتون ڈپٹی کلکٹر نے اس واقعہ کی شکایت پولیس سے کی۔ بعد ازاں منگل گری رورل ایس آئی رمیش بابو اپنے عملے کے ساتھ موقع پر پہنچے اور نائب تحصیلدار کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔