حیدرآباد

سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز تقریر، راجہ سنگھ کو وجہ نمائی نوٹس

بی جے پی کے رکن اسمبلی نے اتوار کو ممبئی میں ریلی کے دوران ایک مخصوص طبقہ کو نشانہ بناتے ہوئے بعض ریمارکس کئے۔ یہ ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیاجس کے بعد پولیس نے اس کو نوٹس جاری کی ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کی منگل ہاٹ پولیس نے مبینہ اشتعال انگیز تقریر سوشیل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو وجہ نمائی نوٹس جاری کی ہے۔

متعلقہ خبریں
پرجا پالانا کے انتظامات پر راجہ سنگھ کا عدم اطمینان
راجہ سنگھ کو حلقہ لوک سبھا ظہیرآباد سے الیکشن لڑنے پارٹی کا مشورہ
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
25پروازوں میں بم کی اطلاع
https://twitter.com/HindutvaWatchIn/status/1620229094423298049

بی جے پی کے رکن اسمبلی نے اتوار کو ممبئی میں ریلی کے دوران ایک مخصوص طبقہ کو نشانہ بناتے ہوئے بعض ریمارکس کئے۔ یہ ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیاجس کے بعد پولیس نے اس کو نوٹس جاری کی ہے۔

متنازعہ رکن اسمبلی کو پولیس نے پی ڈی ایکٹ کے تحت اگست میں گرفتار کیا تھا اور تین ماہ بعد ہائی کورٹ کے احکام کے بعد ا س کو رہا کیاگیا تھا۔