تلنگانہ

اپوزیشن میں ہونے کے باوجود کانگریس لیڈران کو ہوش نہیں آیا: وزیربجلی تلنگانہ

تلنگانہ کے وزیر بجلی جگدیش ریڈی نے کہا ہے کہ عوام نے کانگریس کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے جس پر ہی وہ اپوزیشن میں ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر بجلی جگدیش ریڈی نے کہا ہے کہ عوام نے کانگریس کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے جس پر ہی وہ اپوزیشن میں ہے۔

متعلقہ خبریں
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
راہول گاندھی نے مقامی کانگریسی لیڈروں کی اسکرپٹ کھمم کے جلسہ میں سنائی۔ وزیربجلی کا طنز
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع

اس کے باوجود اُس پارٹی کے لیڈران ہنوز ہوش میں نہیں آئے ہیں اور جھوٹ کا سہارااپنی یاترا کے دورا ن لے رہے ہیں۔

انہوں نے سوریہ پیٹ ضلع میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے لیڈروں نے تلنگانہ کی تشکیل کے د س سالہ جشن جس کا اہتمام ریاستی حکومت کی جانب سے کیاجارہا ہے کے خلاف کس بات کو جھوٹ سمجھ کر احتجاج کی بات کی تھی۔

سوریہ پیٹ ضلع میں کانگریس کی جانب سے اس جشن کے خلاف کئے گئے احتجاج پر وزیرموصوف نے برہمی کااظہار کیا۔

انہوں نے پوچھا کہ کانگریس لیڈران اس بات پر احتجاج کریں گے کہ عوام کی فلاح و بہبود کے فوائد غیر حقیقی ہیں۔

ا انہوں نے پوچھا کہ بتایاجائے کہ کیا ترقی نہیں ہوئی ہے۔

اپوزیشن یہ تصور کررہی ہے کہ لوگ اس کے جھوٹ پر یقین کرلیں گے۔