تلنگانہ

کانگریس سب سے بڑی اپوزیشن ہونے کے باوجود قومی سطح پر قابل بھروسہ متبادل پیش کرنے میں ناکام: تارک راما راو

انہوں نے زور دے کر کہا کہ کانگریس پارٹی آج اپوزیشن میں سب سے بڑی جماعت ہونے کے باوجود قومی سطح پر کوئی قابل بھروسہ متبادل پیش کرنے میں ناکام رہی ہے، اور یہ ناکامی ہی وہ وجہ ہے جس کے سبب بی جے پی آگے بڑھ رہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیر و بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے کانگریس پارٹی کی کارکردگی پر سخت تنقید کی۔

متعلقہ خبریں
کویتا کی درخواست ضمانت، سی بی آئی کو نوٹس
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا


انہوں نے زور دے کر کہا کہ کانگریس پارٹی آج اپوزیشن میں سب سے بڑی جماعت ہونے کے باوجود قومی سطح پر کوئی قابل بھروسہ متبادل پیش کرنے میں ناکام رہی ہے، اور یہ ناکامی ہی وہ وجہ ہے جس کے سبب بی جے پی آگے بڑھ رہی ہے۔


انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر مجھ سے پوچھا جائے تومیں یہ کہوں گا کہ وزیر اعظم مودی کا سب سے بڑا اثاثہ خود راہول گاندھی ہیں۔


کے ٹی آر نے چینئی میں شیونادارفاونڈیشن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پارٹی پر زور دیا کہ جب تک وہ گہری نیند سے بیدار نہیں ہوتی خود کو جدید نہیں بناتی، منظم نہیں کرتی اور ایک ایسی شکل میں پیش نہیں کرتی جسے عوام سراہ سکیں، تب تک حالات میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آنے والی ہے۔


راہول گاندھی کی حکمت عملی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ ان کے مشیروں نے انہیں یہ مشورہ دیا ہے کہ چونکہ بی جے پی مذہب کے نام پر تقسیم کا کھیل کھیلتی ہے، اس لئے انہیں اس کا مقابلہ کرنے کے لئے ذات پات کو گلے لگانا چاہیے اور یہی وجہ ہے کہ وہ مسلسل ذات پر مبنی مردم شماری کی بات کرتے رہتے ہیں۔