تلنگانہ

تلنگانہ اور دیگر مقامات پر جنوب مغرب مانسوں کی پیشرفت

جنوب مغرب مانسون نے وسطی بحریہ عرب، کرناٹک کے بعض حصوں کے ساتھ ساتھ آندھراپردیش کے رائل سیما، تلنگانہ کے بعض مقامات،مغربی وسطی اور شمال مغربی خلیج بنگال کے بعض حصوں میں پیشرفت کی ہے۔

حیدرآباد : جنوب مغرب مانسون نے وسطی بحریہ عرب، کرناٹک کے بعض حصوں کے ساتھ ساتھ آندھراپردیش کے رائل سیما، تلنگانہ کے بعض مقامات،مغربی وسطی اور شمال مغربی خلیج بنگال کے بعض حصوں میں پیشرفت کی ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں مزید موسلا دھار بارش کی پیش قیاسی
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
خلیج بنگال میں ہوا کا دباؤ کم ،طوفان میں تبدیل ،کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی۔اپنی رپورٹ میں محکمہ نے کہا کہ وسطی بحریہ عرب، کرناٹک کے بقیہ حصوں، جنوبی مہاراشٹر کے بعض حصوں، گوا، رائل سیما کے بعض حصوں،تلنگانہ، ساحلی آندھراپردیش، جنوبی چھتیس گڑھ،جنوبی اوڈیشہ، مغربی وسطی اور شمال مغربی خیلج بنگال میں آئندہ چار تا پانچ دنوں کے دوران جنوب مغرب مانسوں کی پیشرفت کے لئے حالات سازگار ہیں۔

اس کے زیراثر 4تا6جون کو تلنگانہ کے بعض مقامات پر شدید بارش کاامکان ہے۔

آئندہ 5دنوں کے دوران بیشتر اضلاع میں کہیں کہیں گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔40تا50کلومیٹر کی رفتار سے طوفانی ہوائیں بھی چلیں گی۔

آئندہ سات دنوں کے دوران تلنگانہ کے چند مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران نلگنڈہ،نارائن پیٹ، کھمم، محبوب نگر، میدک اورسوریا پیٹ کے بعض مقامات پر شدید بارش ہوئی۔اعظم ترین درجہ حرارت 43.3ڈگری سلسیس ضلع عادل آباد میں درج کیاگیا۔