شمالی بھارت

گلوکارہ فرمانی ناز کا باپ اور بھائی قتل کے الزام میں گرفتار

تحقیقات کے دوران فرمان نے عدالت کوبتایاکہ اس کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات کی وجہ سے خورشید کوقتل کیاگیا۔ ایس پی نے بتایاکہ جرم کیلئے استعمال کیاگیاچاقو برآمد کرلیاگیاہے۔

مظفرنگر(یوپی): گلوکارہ اوریوٹیوبرفرمانی ناز کے والد اوربھائی سمیت4افراد کوآج اپنے چچازاد کے قتل کے سلسلہ میں گرفتارکرلیا گیا۔17 سالہ خورشید کو5۔ اگست کومحمد پورمعافی گاؤں میں چاقو گھونپ کرہلاک کردیاگیاتھا۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
’یو ٹیوبر‘ تین مار ملنا گرفتار
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
خودساختہ ڈاکٹر گرفتار۔ 2 سل فونس، میڈیکل اشیاء ضبط

مظفرنگر ایس پی(رورل) اتل سریواستونے کہاکہ تحقیقات میں 5افراد بشمول گلوکارکے والد عارف، بھائی فرمان اوردیگر دو رشتہ داروں ذاکر اورفریاد کاملوث ہونا سامناآیاہے۔ چاروں ملزمین کوگرفتارکرلیاگیاہے جبکہ ایک اور ملزم شاکر مفرور ہے اور اس کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے۔

تحقیقات کے دوران فرمان نے عدالت کوبتایاکہ اس کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات کی وجہ سے خورشید کوقتل کیاگیا۔ ایس پی نے بتایاکہ جرم کیلئے استعمال کیاگیاچاقو برآمد کرلیاگیاہے۔

 گذشتہ سال ناز اس وقت تنازعہ کاشکارہوگئی تھی جب اس نے بھگوان شیواکابھجن ”ہرہر شمبھو“ گایاتھا۔ دیوبندکے ایک عالم نے اسے غیراسلامی اور حرام فعل قراردیاتھا۔

گلوکارہ مظفر نگر کی ساکن ہے جس کے یوٹیوب چانل کے4.5ملین سبسکرائبرس ہیں۔ اس نے یہ کہتے ہوئے اپنا دفاع کیاتھاکہ فنکاروں کاکوئی مذہب نہیں ہوتا اوراس نے کوئی غلطی نہیں کی ہے۔

a3w
a3w