حیدرآباد

اشوک نگر اور سکندرآباد احتجاج پر ڈی جی پی کا اظہار تشویش

ڈی جی پی تلنگانہ ڈاکٹر جتیندر نے شہر میں مختلف مقامات پر غیر ضروری احتجاج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پولیس، نظم وضبط کو برقراررکھنے کیلئے پرعزم ہے۔

حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) ڈی جی پی تلنگانہ ڈاکٹر جتیندر نے شہر میں مختلف مقامات پر غیر ضروری احتجاج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پولیس، نظم وضبط کو برقراررکھنے کیلئے پرعزم ہے۔

متعلقہ خبریں
پریڈ گراؤنڈ پر کائٹ و سوئٹ فیسٹول کا آغاز (ویڈیو)
عرشیہ انجم کی مشتبہ موت کے سلسلہ میں تحقیقات کیلئے ٹیم کی تعیناتی
اردو یونیورسٹی میں غیرمعیاری غذا کی فراہمی پر طلبہ کا احتجاج (ویڈیو)
پرامن سماج کی تشکیل کیلئے مہاتما بدھ کی تعلیمات ضروری: ریونت ریڈی
آنے والے دنوں میں گرم میں اضافہ ہوگا : محکمہ موسمیات

گروپ I مین امتحان کے التوا اور جی او 29 کو واپس لینے کے مطالبہ پر شہر کے اشوک نگر میں امیدواروں کا احتجاج جاری ہے تو دوسری طرف سکندرآباد میں مندر کی بے حرمتی کے خلاف مختلف تنظیموں نے پرزور احتجاج کیا مگر یہ احتجاج بعد تشدد کی شکل اختیار کرلیا۔

ڈی جی پی نے کہاکہ مہتاماں مندر میں مورتی کو نقصان پہونچانے والے ملزم کو پولیس نے پہلے ہی گرفتار کرلیا ہے اور اس ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے باوجود اس مسئلہ پر احتجاج کیوں کیاجارہا ہے؟۔ اس مسئلہ کو ختم کرنے کے بجائے اس کو برقرار کیوں رکھا جارہا ہے؟۔

اُنہوں نے کہاکہ حیدرآباد، گنگا جمنی تہذیب کیلئے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ اس عظیم تہذیب کو برقراررکھنے کیلئے ہندوؤں اور مسلمانوں کو شیر وشکر کے ساتھ رہنا چاہئے۔ مندر بے حرمتی کے واقعہ پر مزید احتجاج کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈی جی پی جتندرا نے کہاکہ ہائیکورٹ نے گروپI مین امتحان کو روکنے سے انکارکردیا ہے۔ اس طرح ریاست میں شیڈول کے مطابق گروپI مین امتحانات منعقد ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ عدالت کی ہدایت پر پولیس کام کررہی ہے۔ ڈاکٹر جتندر نے کہاکہ امیدواروں کی جانب سے بار بار احتجاج منظم کرنا اور سڑکوں پر آنا کہاں تک درست ہے؟۔ امیدواروں کے احتجاج سے عوام کے سکون میں خلل پڑرہا ہے اور ٹرافک نظام میں مفلوج ہورہا ہے۔