شمالی بھارت
دھنکھڑ سمستی پور میں کرپوری ٹھاکر کے 101 ویں یوم پیدائش کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے
جمعرات کو یہاں جاری ایک پیغام میں نائب صدر کے سکریٹریٹ نے کہا کہ مسٹر دھنکھڑ 24 جنوری کو لکھنؤ میں یوم اترپردیش کی تقریب کی صدارت کریں گے۔
نئی دہلی: نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ جمعہ کو اتر پردیش اور بہار کے دورے پر ہوں گے اور سمستی پور میں بھارت رتن کرپوری ٹھاکر کے 101 ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے۔
جمعرات کو یہاں جاری ایک پیغام میں نائب صدر کے سکریٹریٹ نے کہا کہ مسٹر دھنکھڑ 24 جنوری کو لکھنؤ میں یوم اترپردیش کی تقریب کی صدارت کریں گے۔
اسی دن نائب صدر بھارت رتن کرپوری ٹھاکر کے 101 ویں یوم پیدائش کے موقع پر سمستی پور، بہار میں منعقد ہونے والے پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر پروگرام کی صدارت کریں گے۔