امریکہ و کینیڈا

ستیہ ناڈیلا نے امریکہ میں پدمابھوشن ایوارڈ حاصل کیا

ستیہ ناڈیلا آئندہ ماہ جنوری میں ہندوستان کا دورہ کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ ہفتہ سان فرانسسکو میں متعین ہندوستان کے قونصل جنرل ڈاکٹر ٹی وی ناگیندر پرساد سے یہ ایوارڈ حاصل کیا۔

واشنگٹن: مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیہ ناڈیلا نے کہا ہے کہ ہندوستان کا تیسرا اعلیٰ ترین سیویلین ایوارڈ پدما بھوشن حاصل کرنا ان کے لئے باعث ِ اعزاز ہے اور وہ ہندوستان کے عوام کے لئے کام جاری رکھنے کے متمنی ہیں تاکہ ٹکنالوجی کے استعمال میں ان کی مدد کرسکیں اور وہ لوگ زیادہ حاصل کرسکیں۔

ستیہ ناڈیلا آئندہ ماہ جنوری میں ہندوستان کا دورہ کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ ہفتہ سان فرانسسکو میں متعین ہندوستان کے قونصل جنرل ڈاکٹر ٹی وی ناگیندر پرساد سے یہ ایوارڈ حاصل کیا۔ مائیکرو سافٹ کے 55 سالہ سی ای او کو جاریہ سال کے اوائل میں ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد ناڈیلا نے کہا کہ پدما بھوشن ایوارڈ پانا اور اتنے غیرمعمولی لوگوں کے درمیان تسلیم کیا جانا باعث ِ اعزاز ہے۔ میں صدرجمہوریہ ہند‘ وزیراعظم اور ہندوستانی عوام کا شکرگزار ہوں اور ہندوستانی عوام کے ساتھ کام جاری رکھنے کا متمنی ہوں تاکہ انہیں ٹکنالوجی کے استعمال میں مدد دی جاسکے اور وہ زیادہ حاصل کرسکیں۔