ایشیاء

ہندوستانی پاسپورٹ کو 87 واں مقام۔ پاکستانی پاسپورٹ دنیا کی کم ترین سطح پر

جاپان میں جو پاسپورٹ جاری کیاگیا ہے اس سے 193 ممالک میں بغیر کسی رکاوٹ کے داخلہ حاصل کیاجاسکتاہے جبکہ سنگاپور اور جنوبی کوریا میں بھی اس طرح کی سہولتیں فراہم ہیں۔

ٹوکیو / اسلام آباد: جاپان‘ سنگاپور اور جنوبی کوریا کے پاسپورٹس دورہ حاضر کے تقاضوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے تیار کئے گئے ہیں۔ کووڈ۔19 کی وبا کے بعد حکام نے اس سلسلہ میں احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔ خصوصا یورپ کے ممالک میں اس تعلق سے خاطر خواہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔

جاپان میں جو پاسپورٹ جاری کیاگیا ہے اس سے 193 ممالک میں بغیر کسی رکاوٹ کے داخلہ حاصل کیاجاسکتاہے جبکہ سنگاپور اور جنوبی کوریا میں بھی اس طرح کی سہولتیں فراہم ہیں۔

یہ بات ہیندلے پاسپورٹس انڈیکس نے ہیندلے اینڈ پارٹنرس کے حوالہ سے بتائی ہے جو کہ ایمگریشن کنسلٹنسی ہے۔ روس کے سفر سے متعلق دستاویزات کو 50 واں رینک دیاگیاہے جس کے تحت 119 ممالک میں رسائی حاصل کی جاسکتی ہے چین کا مقام 69 ہے جس کے تحت 80 ممالک میں داخلہ کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔

ہندوستان کے پاسپورٹس کارینک 87 ہے جبکہ افغانستان کے پاسپورٹ بھی انتہائی فائدہ مند ثابت ہورہاہے جس کے تحت پاسپورٹ رکھنے والے 27 ممالک میں رسائی حاصل کرسکتا ہے۔ پاسپورٹس انڈیکس ہیندلے کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک میں 2022 میں جاری کردہ پاسپورٹس کے تعلق سے تجزیہ کیاگیا اور اس کے فوائد بھی پیش کئے گئے ہیں۔

یو این آئی کے بموجب پاکستانی پاسپورٹ ایک بار پھر دنیا کے کم ترین پاسپورٹ میں شامل ہوگیا ہے۔ جیو ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں یہ جانکاری دی۔ حالیہ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ دنیا کے پاسپورٹوں میں چوتھے نمبر پر ہے۔ یہ ایک مقام یمن سے نیچے ہے اور عراق، شام اور افغانستان سے نیچے ہے۔

انڈیکس کے مطابق پاکستان اس فہرست میں 109 ویں نمبر پر ہے جہاں پوری دنیا میں صرف 31 مقامات تک بغیر ویزا رسائی ہے۔دریں اثنا، پچھلی درجہ بندی کے مقابلے ٹاپ 10 طاقتور ترین پاسپورٹوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جاپان، سنگاپور اور جنوبی کوریا کے پاسپورٹ اچھی حالت میں ہیں۔ جاپانی پاسپورٹ اعلیٰ ترین سطح پر ہے۔ واضح رہے کہ جاپانی پاسپورٹ کے ذریعے کوئی بھی 193 ممالک میں بغیر ویزا کے داخل ہو سکتا ہے۔ جاپانی پاسپورٹ سنگاپور اور جنوبی کوریا کے پاسپورٹ سے ایک درجے اوپر ہے۔

a3w
a3w