شمالی بھارت
دھریندر شاستری کو وائی زمرہ کی سیکوریٹی
وزیر داخلہ نے کہا کہ پنڈت شاستری کے بہار میں قیام کے دوران وہاں کا ماحول سب نے دیکھا۔ ایسے میں وزارت داخلہ، حکومت مدھیہ پردیش نے انہیں وائی زمرہ کی سیکورٹی دی ہے۔
بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج کہا کہ باگیشور دھام کے پنڈت دھیریندر شاستری کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس کے پیش نظر ریاستی حکومت نے انہیں وائی زمرہ کی سیکورٹی فراہم کی ہے۔
نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ڈاکٹر مشرا نے کہا کہ پنڈت شاستری کے ملک بھر میں لاکھوں عقیدت مند ہیں۔ ان کے پروچن میں بہت سے لوگ آتے ہیں۔ ایسے میں ان کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پنڈت شاستری کے بہار میں قیام کے دوران وہاں کا ماحول سب نے دیکھا۔ ایسے میں وزارت داخلہ، حکومت مدھیہ پردیش نے انہیں وائی زمرہ کی سیکورٹی دی ہے۔
ان دنوں ریاست کے قبائلی اکثریتی علاقے بالاگھاٹ میں پنڈت شاستری کی کتھا کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ مہاراشٹر اور چھتیس گڑھ کی سرحد سے متصل یہ علاقہ بھی نکسل متاثر ہے۔