شمالی بھارت
دھریندرشاستری اور منوج تیواری پر ٹریفک جرمانہ کا امکان
دھریندر شاستری کی 5 دن نوبت پور علاقہ میں ہنومان کتھا ہوگی۔ لوگوں کی بڑی تعداد نوبت پور پہنچ رہی ہے۔ سڑکوں پر افراتفری مچی ہے۔
پٹنہ: پٹنہ پولیس‘ باگیشور دھام کے سربراہ اور خودساختہ سادھو سنت دھریندر شاستری اور رکن پارلیمنٹ منوج تیواری پر ٹریفک جرمانہ عائد کرسکتی ہے۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔
شاستری کی پٹنہ آمد 13 مئی کو ہوئی تھی اور منوج تیواری انہیں اپنی ایس یو وی میں ایرپورٹ سے پناش ہوٹل لے گئے تھے جہاں دھریندر شاستری کا قیام ہے۔ دوران ِ سفر انہوں نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھا تھا۔
ٹریفک ایس پی پٹنہ پورن کمار نے ڈی ایس پی ٹریفک کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی تاکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی تحقیقات ہوں۔ ٹیم‘ سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگال رہی ہے۔
وہ ایک ٹی وی چیانل سے ویڈیو بھی لے رہی ہے۔ دھریندر شاستری کی 5 دن نوبت پور علاقہ میں ہنومان کتھا ہوگی۔ لوگوں کی بڑی تعداد نوبت پور پہنچ رہی ہے۔ سڑکوں پر افراتفری مچی ہے۔