شمالی بھارت

انڈیگو طیارہ ٹیک آف کے دوران رن وے سے پھسل گیا

انڈیگو کے ایک طیارہ کے رن وے سے پھسلنے کی وجہ سے فلائٹ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔ ایئر لائن نے کہا کہ رن وے پر ٹیک آف کرتے وقت طیارے کے پہیے ٹرمک سے ہٹ گئے اور رن وے کے قریب میدان کی مٹی میں دھنس گئے۔

گوہاٹی: آسام کے جورہاٹ سے کولکتہ جانے والی انڈیگو کی ایک پرواز جمعرات کو اس وقت منسوخ کر دی گئی جب طیارہ ٹیک آف کے دوران رن وے سے پھسل گیا اور اس کے دو پہیے رن وے سے پھسل کر مٹی میں پھنس گئے ۔

 آسام کے جورہاٹ سے کولکتہ کے لیےجمعرات کو انڈیگو کے ایک طیارہ کے رن وے سے پھسلنے کی وجہ سے فلائٹ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔ ایئر لائن نے کہا کہ رن وے پر ٹیک آف کرتے وقت طیارے کے پہیے ٹرمک سے ہٹ گئے اور رن وے کے قریب میدان کی مٹی میں دھنس گئے۔

ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے اہلکار کے مطابق جورہاٹ-کولکتہ کے لئے پرواز بھرنے والی انڈیگو طیارہ 6 ای 757 کو ‘تکنیکی خرابی’ کی وجہ سے جورہاٹ میں کئی گھنٹوں تک روکے جانے کے بعد منسوخ کر دیا گیا۔