دھونی، ہندوستان کے سب سے کامیاب کپتان: گیل
ویسٹ انڈیز کے سابق اسٹار کرکٹر کرس گیل نے مہندر سنگھ دھونی کو ہندوستان کا سب سے کامیاب کپتان قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ روہت شرما اور ویراٹ کوہلی نے بھی بطور کپتان اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائی ہیں۔

جمائیکا: ویسٹ انڈیز کے سابق اسٹار کرکٹر کرس گیل نے مہندر سنگھ دھونی کو ہندوستان کا سب سے کامیاب کپتان قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ روہت شرما اور ویراٹ کوہلی نے بھی بطور کپتان اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائی ہیں۔
کرس گیل نے بتایاکہ دھونی ہندوستان کیلئے سب سے کامیاب کپتان رہے ہیں۔ انہوں نے واقعی ایک نیا ٹرینڈ سیٹ کیاہے اور روہت شرما نے اپنا کردار بخوبی نبھایا جبکہ ویراٹ کوہلی نے بھی اپنا کام بہت اچھے طریقے سے نبھایا۔
اس کے علاوہ جب کرس گیل سے ان کے کیریر کے سب سے خطرناک بولر کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ سب سے مشکل بولر، کیا وہ پیدا ہوئے ہیں یا وہ ابھی تک زندہ ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ تمام گیند باز خطرناک ہیں کیونکہ ہر بولر کوشش کرتا ہے اور اسے وکٹ لینے کا موقع ملتاہے۔
ہر بولر صرف ایک گیند سے وکٹیں لے سکتاہے لیکن ساتھ ہی ساتھ کچھ بہترین فاسٹ بولرس اور اسپنرز کا سامنا کرنا بھی مزہ آتا ہے۔ گیل نے مزید کہاکہ ہر بولر مشکل ہے لیکن ’یونیورس باس‘ تھوڑا زیادہ مشکل ہے۔
واضح رہے کہ دھونی نے اپنی کپتانی میں ہندوستان کو 200 ونڈے میچوں میں سے 110 جیتے جبکہ 74 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ 16 میچوں میں کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔
دھونی کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے 3 آئی سی سی ٹرافی جیتی جس میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2007، آئی سی سی ونڈے ورلڈکپ 2011 اور آئی سی سی چمپئنز ٹرافی 2013 شامل ہیں۔
ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں بطور کپتان کل 332 بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں۔ ان کی کپتانی میں ہندوستان نے 178 میچ جیتے ہیں۔ اپنی کپتانی میں ماہی نے آئی پی ایل میں سی ایس کے ٹیم کیلئے 5 ٹائٹل جیتے تھے۔
Photo Source: @Itzshreyas07