سوشیل میڈیا

دھرو راٹھی کی اہلیہ امید سے ہے، کون ہے مشہور یوٹیوبر کی بیوی جولی ایلبر؟

جرمنی میں مقیم ہندوستانی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا جہدکار دھرو راٹھی اور ان کی اہلیہ جولی ایلبر نے اپنے مداحوں اور سوشیل میڈیا فالورس کو خوشخبری دی ہے کہ وہ اپنے پہلے بچے کی توقع کررہے ہیں کیونکہ جولی امید سے ہے۔

نئی دہلی: جرمنی میں مقیم ہندوستانی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا جہدکار دھرو راٹھی اور ان کی اہلیہ جولی ایلبر نے اپنے مداحوں اور سوشیل میڈیا فالورس کو خوشخبری دی ہے کہ وہ اپنے پہلے بچے کی توقع کررہے ہیں کیونکہ جولی امید سے ہے۔

جوڑے نے سوشل میڈیا پر خوشی کی خبر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’’بے بی راٹھی‘‘ ستمبر میں آنے والا ہے۔

یہ اعلان ایک مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے آیا جس کا عنوان انہوں نے ’’بے بی راٹھی ستمبر میں آرہا ہے‘‘ دیا تھا۔ اس پوسٹ میں تین خوبصورت تصاویر شامل ہیں۔

پہلی تصویر میں جولی اپنے پیٹ کو پکڑے ہوئے نظر آ رہی ہے۔ دوسری تصویر میں دھرو اور جولی کو کیمرے کی طرف گرمجوشی سے مسکراتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ تیسری تصویر میں جولی کو خوشی سے سرشار دیکھا جاسکتا ہے۔

Dhruv Rathee ایک مشہور ہندوستانی YouTuber، vlogger، اور سوشل میڈیا جہدکار ہیں۔ وہ سماجی، سیاسی اور ماحولیاتی موضوعات پر ویڈیوز بنانے کے لئے مشہور ہیں۔

ان کے یوٹیوب چینل کے 23.2 ملین (دو کروڑ 30 لاکھ سے زائد) سبسکرائبرز ہیں۔

انسٹاگرام کے اعلان کے علاوہ دھرو راٹھی نے اپنے مداحوں اور فالوورس کو خوش خبری دینے کے لئے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر بھی موقع کی مناسبت سے ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

دھرو اور جولی کا سفر

Dhruv Rathee اور Juli Lbr نے اپنے سفر کو یوٹیوب ٹریول بلاگ کے ذریعے اچھی طرح سے دستاویزی شکل بھی دی ہے۔ 2021 میں، دھرو نے اپنی شادی کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں کے ایک ساتھ سفر کی تفصیل بتائی گئی۔

دھرو راٹھی کا یوٹیوب ٹریول بلاگ تقریباً 3 ملین سبسکرائبرز کا حامل ہے۔

طویل عرصے تک رشتے میں رہنے کے بعد یہ جوڑا 2021 میں آسٹریا کے شہر ویانا میں شادی کے بندھن میں بندھ گیا۔ اس ویڈیو کے ساتھ دھرو نے لکھا تھا کہ 7 سال سے زیادہ عرصہ کے بعد آخرکار ہم نے اپنے قریبی دوستوں اور خاندان کے ایک چھوٹے سے حلقے میں شادی کر لی۔ یہ ہمارا ایک شاندار دن تھا جسے ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

Juli Lbr کے بارے میں

سوشل میڈیا پر ان کے بائیو کے مطابقJuli Lbr ایک vlogger، YouTuber، اور Healthcare Professional ہے۔ وہ اکثر دھرو راٹھی کے ٹریول بلاگز میں نظر آتی ہیں۔ اپنی مہم جوئی اور تجربات اپنے آڈینس کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔

جولی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 457,000 فالوورز ہیں۔ دھرو راٹھی اور جولی ایلبر کئی پوسٹوں میں ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔ اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں جولی ایلبر نے دھرو کو اپنے سب سے زیادہ آرام دہ اور پرسکون ساتھی کے طور پر بیان کیا ہے جس کے پاس ایڈونچر کی مہارت بھی ہے۔

دھرو نے مجھے اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکلنے اور نئی چیزوں کا تجربہ کرنے کی ترغیب دی جس کا بہت بہت شکریہ۔ جولی نے یہ بھی بتایا کہ ان کا بلاگنگ سفر وینس میں شروع ہوا تھا۔

a3w
a3w