حیدرآباد

آئندہ ماہ سے ڈسٹرکٹ میڈیکل کالجوں میں ڈائلیسس کی سہولت اور کیمو تھراپی خدمات: ہریش راؤ

ہریش راؤ نے کہا کہ جلد ہی ڈسٹرکٹ میڈیکل کالجوں میں ریڈیو تھراپی کی خدمات بھی دستیاب کرائی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ عوام کو اپنا طرز زندگی بدلنا چاہیے اور جنک فوڈ کھا نے سے گریز کرنا چاہئے۔اس سلسلہ میں عوام میں شعور بیدار کرنا چاہیے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راؤ نے اعلان کیا کہ آئندہ ماہ سے ڈسٹرکٹ میڈیکل کالجوں میں ڈائلیسس کی سہولیات اور کیمو تھراپی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ ابتدائی طور پر یہ خدمات 6ضلع میڈیکل کالجوں میں دستیاب کرائی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں
حکومت کی انہدامی کارروائی، پارٹی، متاثرین کو مفت قانونی امداد فراہم کرے گی: ہریش راؤ
کینسر سے متعلق شعور بیداری کی ضرورت: دامودر راج نرسمہا
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
ہریش راؤ کے رشتہ داروں کے خلاف ایف آئی آردرج
دسہرہ کے موقع پر آر ٹی سی مسافرین سے زیادہ کرایہ کی وصولی پر تنقید

 انہوں نے کہا کہ جلد ہی ڈسٹرکٹ میڈیکل کالجوں میں ریڈیو تھراپی کی خدمات بھی دستیاب کرائی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ عوام کو اپنا طرز زندگی بدلنا چاہیے اور جنک فوڈ کھا نے سے گریز کرنا چاہئے۔اس سلسلہ میں عوام میں شعور بیدار کرنا چاہیے۔

وزیر موصوف نے شہرحیدرآباد کے ایم این جے کینسر اسپتال میں آنکالوجی کے نئے بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کارپوریٹ کمپنیوں سے خواہش کی کہ وہ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت طبی صحت خدمات کے شعبہ میں خدمات انجام دینے کے لیے آگے آئیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ایم این جے کینسر ہسپتال میں قائم جدید طبی سہولیات کی وجہ سے ہر ماہ 12 افراد مفت بون میرو ٹرانسپلانٹ علاج کروا رہے ہیں۔ وزیر نے وضاحت کی کہ خواتین کے لیے 100 بستروں پر مشتمل ایک کینسر وارڈ اور 120 بستروں والا پیڈیاٹرک وارڈ قائم کیا گیا ہے۔

 انہوں نے وضاحت کی کہ اگلے سال سرکاری اسپتالوں میں 10 ہزار سوپر اسپیشلٹی بستر دستیاب کرائے جائیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے تلنگانہ عوام کی صحت کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے مختلف اقدامات کی وضاحت کی۔