کیا ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کا بریک اپ ہوگیا؟
متعدد ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ ارجن کپور اور ملائکا اروڑا نے ایک دوسرے کی عزت اور باہمی رضامندی کے ساتھ راہیں جدا کرنے کا فیصلہ لے لیا ہے۔
ممبئی: بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور اداکارہ ملائکہ اروڑا نے مبینہ طور پر 7 سال سے زائد عرصہ تک ریلیشن میں رہنے کے بعد اب علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مطابق بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا اور اداکار ارجن کپور کی ایک سال سے زیرِ گردش علیحدگی کی خبریں بالآخر سچ ثابت ہوگئیں، دونوں کے قریبی لوگوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ ارجن کپور اور ملائکا اروڑا نے ایک دوسرے کی عزت اور باہمی رضامندی کے ساتھ راہیں جدا کرنے کا فیصلہ لے لیا ہے۔
ان کے رشتے کی مدت پوری ہوچکی ہے اور وہ اس معاملہ کو مہذب انداز میں ہینڈل کریں گے، علیحدگی کے بعد بھی دونوں کے دلوں میں ایک دوسرے کا خاص مقام رہے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملائکا اروڑا اور ارجن کپور کے درمیان بہت گہرا تعلق تھا اور دونوں راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں، دونوں نے ہی اس معاملہ میں خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کسی بھی شخص کو ان کے ذاتی معاملہ پر بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
ذرائع نے میڈیا کو یہ بھی بتایا کہ ’ راہیں جدا کرنے کاہرگز مقصد یہ نہیں کہ ان کے درمیان کوئی لڑائی جھگڑا ہوا ہے، وہ تاحال ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں اور ہمیشہ ایک دوسرے کی ہمت بنے رہیں گے‘۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کی میڈیا چینلز اور مداحوں سے درخواست ہے کہ وہ ان کی پرائیویسی کا خیال رکھیں اور انہیں ان جذباتی لمحات پُرسکون انداز میں گزارنے دیں۔
ملائکہ اروڑا نے 1998 میں اداکار ارباز خان سے شادی کی تھی جن سے انکا ایک بیٹا ارہان خان ہے، بعد ازاں سال 2017 میں دونوں نے طلاق لے لی تھی اور اس کے بعد سے ملائکہ اور ارجن کپور کے افیئر کے قصے عام ہوگئے۔