حیدرآباد

سنکرانتی منانے آندھراپردیش جانے والوں کو مشکلات

گوداوری، گوتمی، وشاکھا، فلک نما، سمہاپوری، نرسا پور، مچھلی پٹنم، چینائی، چارمینار، غریب رتھ جیسی باقاعدہ ٹرینوں میں برتھ تلاش کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ آندھرا پردیش کے ساتھ ساتھ اڈیشہ اور بنگال کی طرف جانے والی ٹرینوں میں کوئی برتھ خالی نہیں ہے۔

حیدرآباد: سنکرانتی تہوارمنانے کیلئے تلنگانہ سے پڑوسی ریاست آندھراپردیش اپنے آبائی مقامات کو جانے والوں کو تہوار سے پہلے ہی مشکلات کاسامنا ہے کیونکہ تلنگانہ کے دارالحکومت سے اے پی جانے والی ٹرینوں میں تمام سیٹیں پُرہوچکی ہیں۔ ہر ٹرین میں سینکڑوں کی ویٹنگ لسٹ ہے۔

متعلقہ خبریں
دسہرہ منانے آبائی مقامات جانے والوں کی تعداد میں اضافہ
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
آندھرائی افراد کی حیدرآباد واپسی، ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک جام کی صورتحال
سنکرانتی منانے گھر آیا نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایاگیا

 گوداوری، گوتمی، وشاکھا، فلک نما، سمہاپوری، نرسا پور، مچھلی پٹنم، چینئی، چارمینار، غریب رتھ جیسی باقاعدہ ٹرینوں میں برتھ تلاش کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ آندھرا پردیش کے ساتھ ساتھ اڈیشہ اور بنگال کی طرف جانے والی ٹرینوں میں کوئی برتھ خالی نہیں ہے۔

ہر مرتبہ ریلویز سنکرانتی پر حیدرآباد سے اے پی،کرناٹک اور تمل ناڈو کے دیگر حصوں کے لیے خصوصی ٹرینیں چلاتا ہے۔ گزشتہ سال کورونا کی وجہ سے عام ٹرینوں کے علاوہ خصوصی ٹرینیں نہیں چلائی گئیں۔ جنوری کے دوسرے ہفتے تک باقاعدہ ٹرینیں اور خصوصی ٹرینیں بھری ہوئی ہیں۔

 ساوتھ سنٹرل ریلوے نے پہلے ہی اعلان کیا ہے کہ وہ سنکرانتی تہوار کے پیش نظر مختلف مقامات کے درمیان 100 سے زیادہ خصوصی ٹرینیں چلائے گا۔ اعلان کردہ خصوصی ٹرینوں میں ریزرو اور ان ریزرو ڈبے ہوں گے۔

مسافر ین کو ریلوے ریزرویشن کاؤنٹر،آئی آر سی ٹی سی ویب سائٹ کے ذریعہ ٹکٹ آن لائن بک کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اومیکرون کے تناظر میں ساؤتھ سنٹرل ریلوے میں ضوابط کو سختی سے لاگو کیا جا رہا ہے اور مرکزی حکومت کی طرف سے دی گئی ہدایات کے بعد آنے والے دنوں میں قواعد کو مزید سخت کیاجائے گا۔

پہلے ہی ساوتھ سنٹرل ریلوے کے تمام اسٹیشنوں پر قواعد کے ساتھ خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔اس وقت سبری ملا کے ساتھ ساتھ دیگر مقامات پر جانے والے مسافروں کی آمدورفت ریلوے اسٹیشنوں میں بڑھ گئی ہے۔