کھیل
ٹرینڈنگ

دنیش کارتک کا آئی پی ایل کیریر ختم، ساتھی کھلاڑیوں نے گارڈ آف آنر دے دیا!(جذباتی ویڈیو)

راجستھان کے خلاف میچ کے بعد بنگلور کے کھلاڑیوں نے وکٹ کیپر بلے باز کو گارڈ آف آنر دیا۔ جہاں تک دنیش کارتک کے کیریر کے کی بات ہے یہ آر سی بی کے ساتھ ان کا دوسرا دور تھا۔

احمدآباد: آئی پی ایل 2024 کا الیمنیٹر میچ راجستھان رائلز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ میں راجستھان نے آر سی بی کو چار وکٹ سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی آئی پی ایل میں بنگلورو کا سفر ختم ہوا جبکہ راجستھان کوالیفاء۔2 میں پہنچ گیا۔

متعلقہ خبریں
بنگلہ دیش نے ٹسٹ کرکٹ کی تیسری سب سے بڑی کامیابی درج کی
دنیش کارتک نے انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہا، جذباتی پیغام
پاکستان کی بسمہ معروف نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیا
ہیلمٹ واقعہ پر اویش خان نے خاموشی توڑدی
آسٹریلیا کے شان مارش کرکٹ سے سبکدوش

 اس دوران قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ آر سی بی کے اسٹار وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک جلد ہی آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرسکتے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ان کے کیریر کا آخری میچ تھا۔ تاہم ابھی تک اس بارے میں کارتک کی طرف سے کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

 دراصل میچ کے بعد جس طرح سے بنگلور کے کھلاڑیوں نے دنیش کارتک کو گلے لگایا، اس سے مانا جا رہا ہے کہ یہ آئی پی ایل میں کارتک کا آخری میچ تھا۔ کارتک نے پہلے سی ایس کے کو شکست دینے کے بعد کہا تھاکہ ان کے خیال میں سی ایس کے کے خلاف میچ ان کے آئی پی ایل کیریر کا آخری میچ ہوگا۔

 ایسے میں کارتک کا کریر ختم سمجھاجا رہا ہے۔ راجستھان کے خلاف میچ کے بعد بنگلور کے کھلاڑیوں نے وکٹ کیپر بلے باز کو گارڈ آف آنر دیا۔ جہاں تک دنیش کارتک کے کیریر کے کی بات ہے یہ آر سی بی کے ساتھ ان کا دوسرا دور تھا۔ 2015 میں بنگلور نے انہیں 10.5 کروڑ روپے میں خریدا۔

 اس دوران بلے سے ان کی کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی۔ وہ 11 میچوں میں صرف 141 رنز بناسکے۔ تاہم گزشتہ سیزن میں انہوں نے واپسی کی اور ایک مضبوط فنشر کے طورپر ابھرے۔ آئی پی ایل 2022 میں دنیش کارتک نے 180 سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ سے 330 رنز بنائے اور ونڈے ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ بنائی۔

وہ کولکتہ کیلئے بھی آئی پی ایل میں کھیل چکے ہیں۔ کارتک نے اپنے آئی پی ایل کیریر کا اختتام 257 میچوں میں 4842 رنز کے ساتھ کیا جس میں 22 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

کارتک 17 سال پر محیط اپنے شاندار آئی پی ایل کیریر میں آر سی بی کے علاوہ دہلی ڈیئر ڈیولز، کنگز الیون پنجاب، ممبئی انڈینز، گجرات لائنز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا حصہ تھے۔ موجودہ سیزن میں انہوں نے 15 میچوں میں 187.36 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 326 رنز بنائے۔