یومِ تاسیس تلنگانہ کے موقع پر 9 شعراء و فنکاروں کو وزیراعلی نے انعامات تقسیم کئے
وزیر اعلیٰ نے 9 دسمبر 2024 کو اعلان کیا تھا کہ تلنگانہ کی تحریک میں اہم خدمات انجام دینے والے ان شعراء و ادیبوں کو ایک کروڑ روپے کی مالی امداد کے ساتھ ساتھ فیوچرسٹی میں 300 گز پر مشتمل پلاٹ دیاجائے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ ریاست کے قیام کی جدوجہد میں نمایاں کردار ادا کرنے والے 9 ممتاز شعراء، فنکاروں اور ادیبوں کو تلنگانہ کے یومِ تاسیس کے موقع پر خصوصی اعزازات سے نوازا گیا۔
وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے ان شخصیات کو فی کس ایک کروڑ روپے کے چیک عطا کئے۔یہ تقریب حیدرآباد کے پریڈ گراؤنڈ میں منعقد ہوئی۔
وزیر اعلیٰ نے 9 دسمبر 2024 کو اعلان کیا تھا کہ تلنگانہ کی تحریک میں اہم خدمات انجام دینے والے ان شعراء و ادیبوں کو ایک کروڑ روپے کی مالی امداد کے ساتھ ساتھ فیوچرسٹی میں 300 گز پر مشتمل پلاٹ دیاجائے گا۔
ان اعزازات سے نوازے جانے والے شخصیات کے نام درج ذیل ہیں۔آندے شری،پی یادگری،غدر،جی وینکنا،بی یادگری، ایس اشوک تیجا،جیاراج،جی انجیا،یادگری راو۔
وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ تحریک کے ادبی و ثقافتی مجاہدین کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا اور حکومت ان کی خدمات کی قدر کرتے ہوئے انہیں عزت بخشنے کے لئے پرعزم ہے۔