حیدرآباد

بی آر ایس کے ناراض قائدین کو منانے عشائیہ مہم

پارٹی قیادت نے ریاستی سطح پر ناراض قائدین کو منانے کی ذمہ داری خود لے رکھی ہے جبکہ مقامی طور پرپارٹی سے دوری، قائدین کو منانے کی ذمہ داری اسمبلی کے امیدواروں کو تفویض کی گئی ہے۔

حیدرآباد: بی آر ایس قیادت کی جانب سے حالیہ عرصہ کے دوارن پارٹی سے دوری اختیار کرچکے قائدین کو دوبارہ سرگرم بنانے کی کوششوں میں تیزی لائی جارہی ہے۔

 پارٹی قیادت نے ریاستی سطح پر ناراض قائدین کو منانے کی ذمہ داری خود لے رکھی ہے جبکہ مقامی طور پرپارٹی سے دوری، قائدین کو منانے کی ذمہ داری اسمبلی کے امیدواروں کو تفویض کی گئی ہے۔

 پارٹی قیادت نے مقامی قائدین پر واضح کردیا ہے کہ کسی بھی صورت میں ناراض قائدین نہیں رہنا چاہئے۔ پارٹی قائدین کو بار بار ناراض اور پارٹی سرگرمیوں سے دوری اختیار کئے ہوئے قائدین سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی ناراضگی دور کرنے انہیں دوبارہ سرگرم کرتے ہوئے اہم ذمہ داریاں تفویض کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

پارٹی قیادت کی اس ہدایت پر چند مقامی قائدین نے عشائیہ مہم شروع کررکھی ہے۔مقامی قائدین سے تعلقات بنائے رکھنے کیلئے انہیں عشائیہ پر مدعو کیا جارہا ہے۔

 یہ دعوتیں منڈل سطح کے قائدین زیڈ پی ٹی سی، ایم پی ٹی سی، سرپنچ، وارڈ ممبرس، کونسلرس، کارپوریٹرس، سابق صدرنشین کو مدعو کیا جارہا ہے۔ ان دعوتوں کے دوران ان قائدین کو پارٹی امیدواروں کی جانب سے تیقن دیا جارہا ہے کہ اسمبلی انتخابات میں کامیابی کے بعد وہ ان کے مفادات کا تحفظ کریں گے۔ اسمبلی حلقوں میں انہیں اہمیت دی جائے گی۔

a3w
a3w