آوارہ کتوں کے حملہ میں لڑکے کی ہلاکت کی تحقیقات کی ہدایت
میئر نے عہدیدارو ں کوہدایت دی کہ وہ آوارہ کتوں کی پیدائش کوروکنے کے علاوہ تمام سرکلوں میں اینٹی ریبیز انجکشن دینے خصوصی مہم شروع کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہاکہ آوارہ کتوں کی کثرت اور شکایتوں سے متعلق فوری کارروائی کرنے اور ان پر قابو پانے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔

حیدرآباد: عنبرپیٹ میں 4سالہ کمسن لڑکے کی آوار کتوں کے حملہ میں ہلاکت پر مئیر حیدرآباد جی وجئے لکشمی نے گہرے صدمہ کا اظہار کیا۔ دفتر جی ایچ ایم سی میں طلب کردہ وٹرینری عہدید ا روں کے اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے مئیر وجئے لکشمی نے اس واقعہ کی فوری تحقیقات کا آغاز کرنے اور جلد سے جلد رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی۔
انہوں نے عہدیدارو ں کوہدایت دی کہ وہ آوارہ کتوں کی پیدائش کوروکنے کے علاوہ تمام سرکلوں میں اینٹی ریبیز انجکشن دینے خصوصی مہم شروع کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہاکہ آوارہ کتوں کی کثرت اور شکایتوں سے متعلق فوری کارروائی کرنے اور ان پر قابو پانے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔
اس سلسلہ میں ہرایک سرکل کی سطح پر دوعہدیداروں کومتعین کرے اور ایک گاڑی کا انتظام کرنے کی ہدایت دی گئی۔ بالخصوص موسم گرما میں آوارکتوں پر نظررکھنے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں چیف وٹرنیری آفیسرودیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔