جموں و کشمیر

جموں و کشمیر کے ڈائرکٹر جنرل جیلس کا قتل

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) جیل ہیمنت کمار لوہیا گجنسو علاقے کے ادھید والا میں اپنے دوست کے گھر پراسرار حالات میں مردہ پائے گئے۔

جموں: جموں و کشمیر کے اُدھید والا علاقے میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ڈائرکٹر جنرل کے عہدے کے ایک پولیس افسر کا مشتبہ حالات میں قتل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) جیل ہیمنت کمار لوہیا گجنسو علاقے کے ادھید والا میں اپنے دوست کے گھر پراسرار حالات میں مردہ پائے گئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جسم پر زخموں کے نشانات بھی ہیں اور ابتدائی طور پر یہ قتل معلوم ہوتا ہے۔

جموں کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس مکیش سنگھ نے بتایا کہ جموں و کشمیر جیل کے ڈائرکٹر جنرل ہیمنت لوہیا کی لاش مشبتہ حالات میں ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ مشتبہ قتل کا معاملہ معلوم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو ملازمہ مفرور ہے۔ اس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ فارنسک ٹیم اور کرائم ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔

پولیس نے نعش قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ معاملے کی جانچ جاری ہے۔

a3w
a3w