حیدرآباد

جنوبی ہند میں کھجوروں کی فروخت میں حیدرآباد کو سرکردہ مقام

بیگم بازار کے ہول سیلرس کے مطابق حیدرآباد، جنوبی ہند کے کسی بھی مقام کے مقابلے کھجوروں کی فروخت میں سرکردہ مقام کا حامل ہے۔ اس سال تمام اقسام کے کھجوروں کی قیمتوں میں 10تا15فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

حیدرآباد: کھجور کے بغیر رمضان کا تصور محال ہے۔ماہ رمضان المبارک کے موقع پر شہر حیدرآبادکی خشک میوہ جات کی بیگم بازار مارکٹ میں کھجوروں کی خریداری کیلئے لوگوں کا ہجوم دیکھاجارہا ہے۔اس ماہ صیام کی مناسبت سے خلیجی ممالک سے تقریبا 40اقسام کے کھجور لائے گئے ہیں جن کی کافی طلب ہے۔

متعلقہ خبریں
بیگم بازار میں شہر کے سب سے بلند مجسمہ کی نقاب کشائی
بھٹی وکرامارکہ نے دعوت افطار کے انتظامات کا جائزہ لیا
رمضان میں وادی کشمیر میں مہنگائی کا جن قابوسے باہر
متحدہ عرب امارات میں رمضان میں 4 ہزار اشیا پر 25 سے 75 فیصد رعایت ہوگی
نماز تراویح کے لیے حفاظ کرام کا انتظام

بیگم بازار کے ہول سیلرس کے مطابق حیدرآباد، جنوبی ہند کے کسی بھی مقام کے مقابلے کھجوروں کی فروخت میں سرکردہ مقام کا حامل ہے۔ اس سال تمام اقسام کے کھجوروں کی قیمتوں میں 10تا15فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ان ہول سیلرس نے کہاکہ زیادہ تر گاہک ایرانی اور عراقی کھجور پسند کر رہے ہیں جن کی قیمت 350تا450روپئے فی کیلو ہے جبکہ دیگر اقسام کی قیمت کم ہے اور بالخصوص روایتی پینڈ کھجور کی قیمت ان بیرونی کھجوروں کے مقابلہ کم ہے۔

کوئی بھی گاہک اپنے خاندان کی معاشی صورتحال کی مناسبت سے کھجور وں کی خریداری کرتا ہے جس سے روزہ کھولنا افضل ماناجاتا ہے۔شہر میں عراق، ایران،تیونس،اردن اور سعودی عرب سے کھجور لائے گئے ہیں۔اجوہ کھجور جو افضل ترین کھجور ماناجاتا ہے کی قیمت 2000روپے یا اس سے زائد ہے۔

ہول سیلرس نے کہا کہ جاریہ سال تمام اقسام کے کھجوروں کی قیمت میں دس فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔کیمیا،کُپ کُپ،خردہ،مریم کھجور کے ساتھ ساتھ بادام،خشک میوے جات زائد قیمت پر فروخت کئے جارہے ہیں۔ علاوہ ازیں سعودی عرب سے آٹھ اقسام کے کھجور بھی شہر میں دستیاب ہیں جن کی قیمت 500روپئے فی کیلو سے شروع ہوتی ہے۔

ان ہول سیلرس نے کہاکہ رمضان میں کھجور کی کافی مانگ ہوتی ہے کیونکہ یہ افطاری کا لازمی حصہ ہوتا ہے اور ہر کوئی اس کو پسند کرتا ہے۔ساتھ ہی شیرخرمہ میں بھی کھجور کا استعمال کیاجاتا ہے۔اگرچہ کہ شہر کے مختلف بازاروں میں سال بھر کھجور دستیاب رہتا ہے تاکہ ماہ صیام کے موقع پر بڑے پیمانہ پر خلیجی ممالک کے کھجوروں کی فروخت میں کافی اضافہ ہوجاتا ہے۔

a3w
a3w