ٹریفک چالانز پر رعایت، ٹریفک ایڈیشنل سی پی کاوضاحتی بیان
پولیس نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور کسی بھی غلط خبر کو آگے نہ بڑھائیں۔ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور چالانز کی ادائیگی کے لیے سرکاری ویب سائٹ کا استعمال کریں۔
حیدرآباد: ٹریفک پولیس نے زیر التواء ٹریفک چالانز پر رعایت کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر زیر التواء ٹریفک چالانز پر رعایت کی افواہوں کے حوالے سے ٹریفک کے ایڈیشنل سی پی وشوا پرساد نے وضاحت جاری کی۔اُنہوں نے کہا کہ ایسی کسی رعایت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
ٹریفک ایڈیشنل سی پی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ صرف echallan.tspolice.gov.in پر موجود معلومات کو ہی درست سمجھا جائے اور افواہوں پر کان نہ دھرا جائے۔
واضح رہے کہ اس سال جنوری میں ریاستی حکومت نے زیر التواء ٹریفک چالانز پر بڑی رعایت کا اعلان کیا تھا۔ یہ اسکیم ایک ماہ تک جاری رہی، جس کے ذریعہ حکومت نے بڑی تعداد میں آمدنی حاصل کی۔ تاہم، اس وقت ایسی کوئی اسکیم نہیں چل رہی ہے اور نہ ہی ایسی کوئی اسکیم کا اعلان کیا گیا، اس تعلق سے سوشل میڈیا پر موجود خبریں بے بنیاد ہیں۔
پولیس نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور کسی بھی غلط خبر کو آگے نہ بڑھائیں۔ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور چالانز کی ادائیگی کے لیے سرکاری ویب سائٹ کا استعمال کریں۔
ٹریفک چالانز پر کسی بھی قسم کی رعایت کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر یقین کرنے کے بجائے سرکاری ذرائع سے تصدیق کریں۔