جرائم و حادثات

دھوکہ دہی میں ملوث دو افراد گرفتار، ورک فرم ہوم کے نام پر دھوکہ دیا گیا

پولیس پریس نوٹ کے بموجب پدما راؤ نگر کے رہنے والے ایک شخص نے سائبر کرائم میں شکایت درج کروائی کہ انھیں واٹس ایپ اور ٹیلی گرام ایپس پر دھوکہ دیا گیا ہے۔

حیدرآباد: سائبر کرائم ٹیم نے دو علیحدہ واقعات میں دھوکہ دہی میں ملوث 2 افراد بشمول ایک خاتون کو گرفتار کرلیا۔ پولیس پریس نوٹ کے بموجب پدما راؤ نگر کے رہنے والے ایک شخص نے سائبر کرائم میں شکایت درج کروائی کہ انھیں واٹس ایپ اور ٹیلی گرام ایپس پر دھوکہ دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
چٹ فنڈ کے نام پر دھوکہ دہی، دو ملزمین گرفتار
حیدرآباد میں ٹراویل ایجنسیوں اور چٹ فنڈس کے دفاتر پرکڑی نظررکھنے کی ضرورت
رام مندر کے موضوع پر پیامات، عوام چوکس رہیں: سائبر سیکوریٹی
ویب سائٹ پر دو بہنوں کی تصاویر اور فحش تبصرے، کیس درج

ورک فرم ہوم کے نام پر آن لائن دھوکہ دیا گیا۔ بتایا گیا کہ شورتی مایویفانہ نامی خاتون نے انوسمنٹ اور ٹریڈنگ کے نام پر 21 لاکھ 7 ہزار روپئے کا دھوکہ دیا۔ سائبر کرائم ٹیم نے ملزمہ کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا اور ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ ملزمہ نے ایک فیصد کمیشن بتاکر 15 فیصد سے زیادہ کمیشن حاصل کیا۔ ملزمہ کے خلاف ریاست تلنگانہ میں 25 دھوکہ دہی کے مقدمات درج ہیں۔ ملزمہ کے قبصہ سے ایک سیل فون بھی ضبط کیا گیا جبکہ ایک اور کیس میں 2 کروڑ 85 لاکھ روپئے کا دھوکہ کیا گیا۔

ملزم جاوید نواب یعقوب خان کے خلاف ہندوستان بھر میں 105 مقدمات درج ہیں جبکہ 14مقدمات تلنگانہ میں درج کئے گئے ہیں۔ کواڈی گوڑہ کے مقامی شخص نے سائبر کرائم میں شکایت درج کروائی تھی۔

کسٹمز ڈپارٹمنٹ کے نام پر غیر قانونی میٹریل منگوانے اور آر بی آئی کے ویریفکشن اور کلیرنس سرٹیفکیٹس کے نام پر دھوکہ کیا گیا۔ حیدرآباد کے افراد کو 8 لاکھ 74 ہزار 998 کا دھوکہ دیا گیا۔ مذکورہ ملزم کسٹمز ڈپارٹمنٹ کا فرضی اکاؤنٹنٹ بتاکر سادہ لوح افراد کو دھوکہ دیا۔

سائبر کرائم پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔ تحقیقات کے دوران ملزم کو گرفتار کرلیا گیا اور اس کے قبضہ سے ایک سیل فون ضبط کرلیا گیا۔